ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مارچ ۔2025 )محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، مری،گلیات اور گرد و نوا ح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے.
(جاری ہے)
گجرات، گوجرانوالہ، راولپنڈی، چکوال، جہلم، تلہ گنگ اور میانوالی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے دیر، سوات، شانگلہ، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، باجوڑ، کرم اور مالاکنڈمیں بارش ہونے کی توقع ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے. سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور زیریں حصوں میں گرم رہنے کی توقع ہے وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، آزادکشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور بارش متوقع ہے محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے بادلوں کا سلسلہ بن برسے پاکستان اورپنجاب سے گزر گیا جس سے خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری رہنے کا امکان ہے پنجاب کے کے مختلف علاقوں میں دن میں گرمی بڑھ گئی ہے اور اب راتیں بھی گرم ہونا شروع ہوجائیں گی خشک موسم کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے ساتھ بارش علاقوں میں کی توقع ہے
پڑھیں:
آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔