کراچی:

مصطفی عامر قتل کیس کے ایک ملزم ساحر حسن نے اپنے بیان میں حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

ساحر حسن نے بتایا کہ میں اسلام آباد میں ایک دوست یحییٰ کے ذریعے ویڈ منگواتا تھا۔ یحییٰ کا کزن شاہ نور میرا دوست تھا، اسی کے ذریعے رابطہ ہوا۔ مجھے گھر پرنجی کوریئر کمپنیوں کے ذریعے ویڈ ملتی تھی۔مجھے سپلائی کی جانے والی ویڈ کیلیفورنیا امریکا سے منگوائی جاتی ہے۔

اپنے بیان میں ساحر حسن نے مزید بتایا کہ میری 2017ء  میں ارمغان سے ملاقات ہوئی ، وہ 2016ء  سے منشیات بیچ رہا تھا۔ ارمغان کو جیل بھی ہوئی تھی، جیل میں اس کی ملاقات بلال ٹینشن سے ہوئی تھی۔ میں ارمغان کا کبھی بھی دوست نہیں رہا، میری دوستی مصطفیٰ عامر سے تھی۔ مصطفیٰ عامر سے پہلی ملاقات 2022 میں ایک دوست معظم پٹیل نے کرائی تھی۔

ملزم ساحر نے بتایا کہ میں اور مصطفیٰ عامر پینے کے لیے ویڈ ایک دوسرے کو دیتے رہتے تھے۔ ایک سال تک میرے پاس ویڈ نہیں آرہی تھی تو مصطفیٰ مجھے پینے کے لیے ویڈ لاکر دیتا رہا۔ کچھ ماہ پہلے مجھے ایک دوست واسع گلزارنے فون کرکے بتایا کہ ارمغان بہت امیرہوگیا ہے۔

ساحر حسن کے مطابق دوست نے بتایا کہ ارمغان نے کروڑوں کی گاڑی، بنگلہ، اسلحہ اور شیر کے بچے خریدے ہیں۔ دوست نے بتایا کہ ارمغان بیرون ملک بزرگ افراد کے پنشن فنڈ میں فراڈ کرتا ہے۔ ارمغان فراڈ کاروبار کے نام پربیرون ملک سے پیسے منگواتا اور غائب ہوجاتا تھا۔

مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ساحر حسن نے بتایا کہ 4 جنوری کو مصطفیٰ عامر سےآخری ملاقات ہوئی، وہ ایک گرام ویڈ ادھار لے کر گیا تھا۔ مصطفیٰ نے مجھے 5 جنوری کو رقم دینے کا کہا تھا لیکن وہ پھر کبھی نہیں آیا۔ 15 جنوری کو ارمغان شیراز کے ساتھ گھر پرآیا، دروازہ زور سے بجایا اور میری بیوی سے بدتمیزی بھی کی۔ارمغان نے گرفتاری سے 3 روزپہلے ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی 14 گرام ویڈ خریدی تھی۔ 

ساحر حسن نے بتایا کہ  میں والد کے ساتھ رہتا ہوں، میں ویڈ بیچتا ہوں یہ میری بیوی کو بھی پتا تھا۔ میں نے اپنے گھرکی الماری میں 400 گرام ویڈ چھپا رکھی تھی، جو 35 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ

پڑھیں:

جج کےبیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے2بچیوں کی ہلاکت کیس میں صلح کیسے ہوئی؟ تحریری حکم نامہ سامنے آگیا

 جج کےبیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے2بچیوں کی ہلاکت کیس میں صلح کیسے ہوئی؟ تحریری حکم نامہ سامنے آگیا۔

رپورٹ کے مطابق جج کے بیٹے کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے حکم نامہ جاری کیا۔

حکم نامے  کے مطابق دونوں بچیوں کے ورثا نے ملزم کو معاف کر دیا ، دونوں ورثاء نے اللہ کے نام ملزم کو معاف کیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ایک بچی کے بھائی عدنان تجمل اور دوسری کے والد غلام مہدی پیش ہوئے ، ورثا کی جانب سے صلح کے بیان حلفی عدالت میں جمع کرائے گئے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ورثا نے عدالت سے استدعا کی ملزم کو ضمانت بعد میں بری بھی کر تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • سارہ علی خان کے سابق بوائے فرینڈ ویر پہاڑیہ اور تارا ستاریا کی محبت کا آغاز کیسے ہوا؟
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے وعدے اور حقیقت کیا؟ نصرت جاوید کے تہلکہ خیز انکشافات
  • ہنڈا موٹر سائیکل بلا سود اقساط پر کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟
  • زندگی کو پُرسکون بنانے کیلیے اسٹریس کم کریں! جانیے کیسے؟
  • جج کےبیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے2بچیوں کی ہلاکت کیس میں صلح کیسے ہوئی؟ تحریری حکم نامہ سامنے آگیا
  • الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے آئین پر کیا اعتراضات ہیں، دور کیسے کیے جائیں گے؟
  • سعودی عرب کے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق
  • اگر حکومت پر تنقید کرتے ہیں تو بی جے پی پرانے کیس کھول کر گرفتار کرتی ہے، اکھلیش یادو
  • ڈاکٹر وردا کیس میں سنسنی خیز انکشافات: قتل کا سودا ایک کروڑ میں کرنے کا انکشاف
  • عالمی دباؤ پر اسرائیل نے غزہ امداد کے لیے اردن کی سرحد کھول دی