وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پر پورٹل بنوا لیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پر پورٹل بنوا لیا، مراد علی شاہ شہر کے مسائل پر غور اور فیصلہ کریں گے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے عید کے بعد سوفٹ انکروچمنٹ ہٹانے کی واضح ہدایت جاری کی ہے اور کراچی میں روڈ کٹنگ کو سینٹرلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اجلاس کے دوران ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز شہر کا دورہ کریں، مانیٹرنگ سسٹم سے گٹر بہنے، صفائی کے مسائل اور غیر قانونی پارکنگ پر نظر رکھیں۔
کراچی کلائمٹ ایکشن کمیٹی نےکراچی شہر سمیت سندھ.
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انتظامی افسران گٹر، تجاوزات اور صفائی ستھرائی کو پورٹل پر اپ لوڈ کریں، روڈ کٹنگ کے مسائل بھی کافی ہیں جنہیں ہر صورت اسٹریم لائن کیا جائے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں پولیس کا گشت بڑھایا جائے، اب عید کی شاپنگ کے لیے لوگ مارکیٹس جائیں گے، لوگوں کو سہولت فراہم کریں، اسٹریٹ لائٹس، ٹریفک مینجمنٹ اور سیکیورٹی یقینی بنائیں۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ شہر میں روڈ کٹنگ کی اجازت اب صرف میئر یا کمشنر دیں گے، لیاری میں جاری پانی کی لائن بچھانے کا کام جَلد مکمل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے میئر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ کراچی کی اہم مارکیٹوں کو خوبصورت بنایا جائے، مجھے 4 مارکیٹس اس مالی سال کے آخر تک مکمل کر کے دیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے کراچی کے کے مسائل
پڑھیں:
ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے: وفاقی وزیر
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ جو ملک میں دہشت گردی ہے اس کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے اور فکری انتشار کی بڑی وجہ بھی اقبال کی فکر سے دوری ہے۔
ایوان اقبال میں بین الاقوامی اقبال کانفرنس کے انعقاد سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ اقبال ہمیں خواب تو دکھاتے ہیں لیکن حقیقت میں بدلنے کی عمل کی تلقین بھی کرتے ہیں۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
احسن اقبال نے کہا کہ جو قومیں آزاد و خود مختار ہوتی ہیں وہ وقت ضائع نہیں کرتی بلکہ اپنی تقدیر و آزادی کے لیے لڑتی ہیں، اقبال ہمیں فکر جہد مسلسل کا سبق پڑھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اڑان پاکستان کا ویژن اپنایا وہ اقبال کے افکار کی تعبیر ہو، ہم چاہتے ہیں نوجوان دوبارہ سائنسدان محقق اور ستاروں پر کمند ڈالیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں وہی قوم بننا ہے جو علم کی طلب گار ہو اور عمل میں بے مثال ہو، ہم پاکستان کو ان کے خوابوں کے مطابق پاکسان بنا رہے ہیں۔
افغان شہریوں کی واپسی؛ ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم
وفاقی وزیر نے کہا کہ فکر اقبال کا احیا اسکول کالجز، یونیورسٹی اور قومی سطح پر ہونا چاہیے۔ اقبال کی فکر پر عمل کیا جائے تو قوم کو تفرقہ بازی سے باہر نکالا جا سکتا ہے، بطور قوم متحد ہو کر بڑے مقصد کے لیے برسر پیکار ہونا ہوگا۔
Ansa Awais Content Writer