کوسٹ گارڈزکی کارروائی، 132 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی میں 132 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتارکر لیا گیا۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق 132 غیرقانونی تارکین وطن کویکم فروری سے 18 مارچ کے دوران بلوچستان کے بارڈر سے گرفتار کیا گیا۔یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقے سے ایران سے پاکستان اور پاکستان سے ایران سفر کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں: کوسٹ گارڈز کی کارروائی، اسپیڈ بوٹ میں چھپائی اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد
ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو انسانی اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جا سکے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل
غیر قانونی، غیر ملکی تارکین اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلاء تیزی سے جاری ہے، مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو بے دخل کیا گیا۔غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلاء جاری ہے، 19 اپریل کو 4,130 زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 976,099 پہنچ چکی ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے۔