UrduPoint:
2025-04-22@01:13:38 GMT

چین نے رواں برس کینیڈا کے چار شہریوں کو موت کی سزا دی

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

چین نے رواں برس کینیڈا کے چار شہریوں کو موت کی سزا دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مارچ 2025ء) کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے بدھ کے روز بتایا کہ کینیڈا کی حکومت کی طرف سے رحم کی اپیلوں کے باوجود، چین نے حالیہ ہفتوں میں کینیڈا کے چار شہریوں کو موت کی سزا دے دی۔

وزیر خارجہ جولی نے اوٹاوا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، "ہم چین میں کینیڈا کے شہریوں کے خلاف ہونے والی پھانسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

"

جوابی کارروائی میں چین نے بھی کینیڈا کے سفیر کو ملک بدر کر دیا

جولی نے کہا کہ وہ اور سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی چین سے ملزمان کو معاف کر دینے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا، "میں نے ذاتی طور پر نرمی کرنے کی درخواست کی تھی۔۔۔۔ تمام متاثرہ افراد دوہری شہریت رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

''

انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کر سکتی کیونکہ چاروں کینیڈین شہریوں کے اہل خانہ نے رازداری کی درخواست کی ہے۔

عالمی امور کی ترجمان شارلٹ میکلوڈ نے کہا کہ کینیڈا متاثرہ خاندانوں کو قونصلر مدد فراہم کرتا ہے اور انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ ان کی رازداری کا احترام کریں۔

چینی صدر اور کینیڈا کے وزیر اعظم کے درمیان تلخ کلامی کا معاملہ کیا ہے؟

چین نے اس پر کیا کہا؟

چین کے گلوب اینڈ میل اخبار میں ان موت کی سزاؤں پر ایک سرکاری بیان شائع ہوا، جس میں کہا گیا کہ کینیڈا کے چاروں شہری منشیات کے جرائم کے مرتکب پائے گئے تھے۔

اخبار میں شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ "منشیات سے متعلق جرم ایک ایسا سنگین جرم ہے، جسے دنیا بھر میں معاشرے کے لیے انتہائی نقصان دہ تسلیم کیا جاتا ہے۔"

اس میں مزید کہا گیا، "چین ہمیشہ منشیات سے متعلق جرائم پر سخت سزائیں دیتا ہے اور منشیات کے مسئلے پر 'زیرو ٹالرنس' کا رویہ اپنا رکھا ہے۔"

نیدرلینڈز اور کینیڈا میں چینی ’پولیس مراکز‘ کی تحقیقات

اوٹاوا میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا، "مقدمات میں ملوث کینیڈین شہریوں کے جرائم کے حقائق واضح ہیں، اور ان کے خلاف ثبوت ٹھوس اور کافی تھے۔

"

سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ بیجنگ "متعلقہ کینیڈین شہریوں کے حقوق اور مفادات کی مکمل ضمانت دیتا ہے" اور کینیڈا کی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس بارے میں "غیر ذمہ دارانہ ریمارکس دینا بند کرے۔"

کینیڈا: فائیو جی نیٹ ورک کے لیے دو چینی کمپنیوں پر پابندی کا فیصلہ

دونوں ممالک کے درمیان حالیہ برسوں میں تعلقات خراب ہوئے ہیں ۔ چین نے اسی ماہ درآمدات پر جوابی محصولات بھی عائد کیے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان 2019 اور 2021 میں کینیڈا کے انتخابات میں چینی مداخلت کے الزامات پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ تنازع ہوا تھا۔

ص ز/ ج ا (اے پی، اے ایف پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کینیڈا کے شہریوں کے نے کہا کہ میں چین چین نے

پڑھیں:

سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں، محسن نقوی

سعودی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں، ہم منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کے خواہاں ہیں۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں جبکہ بھکاری مافیا کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جنہیں مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عبدالعلیم خان کا سندھ میں ایم 6 اور ایم 9 موٹرویز کو رواں سال شروع کرنے کا اعلان
  • چینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ
  • کینیڈا ٹی 10 لیگ میں پاکستانی اسٹارز نے بھی رجسٹریشن کروالی
  • چینی شہریوں پر حملے ، صحافیوں کی ریکی اور دیگر کارروائیوں میں ملوث ملزم گرفتار
  • سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں، محسن نقوی
  • سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ
  • فیکٹ چیک: کیا سابق چینی وزیر اعظم نے واقعی سزائے موت کی تجویز دی؟
  • چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے بلاسود قرضے دئیے جا رہے ہیں: شافع حسین
  • چوہدری شافع حسین سے کینیڈا کے ایکٹنگ ہائی کمشنر کی ملاقات،دوطرفہ تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت
  • چینی صدر کا ویتنام،ملائیشیا اور کمبوڈیا کا دورہ کامیاب رہا ہے، چینی وزیر خارجہ