امریکا میں داخلے پر پابندی کیلئے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)امریکی محکمہ خارجہ نے امریکا میں داخلے پر پابندی کیلیے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید کردی۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان ٹیمی بروس نے بتایا کہ کئی دنوں سے جس فہرست کا انتظار ہورہا ہے اس کا کوئی وجود نہیں، صدر ٹرمپ کے حکم پر امریکی سلامتی کیلیے جائزہ لیا جارہا ہے کہ ویزا مسائل سے کس طرح نمٹنا ہے اور کسے داخلے کی اجازت دینی ہے، جب یہ جائزہ مکمل ہوگا تو ہم اس بارے میں بات کرسکیں گے۔
محکمہ خارجہ نے امریکی فوج کیلیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے والے افغان باشندوں کے امریکا میں بسانے کے منصوبے پر کاربند رہنے کا عزم ظاہر کیا۔ اس سے پہلے عالمی ذرائع ابلاع نے رپورٹ دی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے گزشتہ دور کی طرح سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، جس سے افغانستان اور پاکستان سمیت متعدد ممالک متاثر ہوں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال
عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی ائی سے اڈیالہ جیل میں کل ملاقاتوں کا دن ہے،عمران خان سے ملاقات کے لیے فیملی ممبران کی فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو پہنچا دی گئی۔ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والے 6 رکنی فیملی ممبران کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ نیاز اللہ خان نیازی نے مزید بتایا کہ فیملی ممبران میں بانی پی ٹی آئی کی تین بہنیں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی خان، نورین نیازی، کزن قاسم زمان خان، نوشیرواں برقی اور جمشید برقی شامل ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا ججزسنیارٹی کیس، وفاقی حکومت نیعدالت میں ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت جمع کرادی جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ: بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا امریکی سیکرٹری دفاع نے نجی گروپ میں بھی یمن حملوں کی تفصیلات شیئر کیں، امریکی اخبار خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، سرغنہ سمیت 6 خوارج ہلاک علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم