سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، عمران خان کی بہن علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں، جے آئی ٹی نے سابق وزیر اعظم اور بانی چہئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ان تمام افراد کو جے آئی ٹی آئی نے 21 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ جن افراد کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہراورعون عباس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیےسوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، علیمہ خان کی پھر طلبی
جبکہ محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، تیمور سلیم خان، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی اور محمد نعمان افضل کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
قبل ازیں 19 مارچ کو بھی علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکی ہیں۔ جے آئی ٹی ان افراد سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے بشریٰ بیگم سے لڑائی، علیمہ خان کھل کر سامنے آگئیں
واضح رہے کہ جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016ء کے سیکشن کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جے آئی ٹی علیمہ خان منفی پراپیگڈا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جے ا ئی ٹی علیمہ خان میڈیا پر منفی پروپیگنڈا علیمہ خان جے آئی ٹی افراد کو
پڑھیں:
لگاتار 4 ناکامیوں پر راجستھان کی ٹیم مذاق کا نشانہ بن گئی
کراچی:آئی پی ایل میں لگاتار 4 میچز ہارجانے کے بعد راجستھان رائلز کی ٹیم سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئی۔
ہفتے کی شب لکھنؤ سپر جائنٹس نے جے پور میں راجستھان رائلز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ میزبان سائیڈ اختتامی اوور میں جیت کیلیے درکار 9 رنز نہیں بناسکی تھی۔
شائقین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ "کیا چوک ہے، کیا رائل چوک ہے، بیکار ٹیم ہے"۔ رائلز نے اب اگلا میچ بنگلورو میں آرسی بی سے کھیلنا ہے۔
رواں سیزن میں اب تک مجموعی طور پر راجستھان رائلز کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ اس نے 8 میں سے 2 میچز جیتے اور 6 میں ناکامی کا سامنا کیا ہے۔