اسرائیل باز نہ آیا، غزہ میں حملے جاری، شہادتیں بڑھنے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
غزہ میں اسرائیل کی ہٹ دھرمی اور جارحیت جاری ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں شہادتوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں کئی گھروں کو نشانہ بنایا۔
جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں گزشتہ 18 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 440 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 650 سے زائد ہے۔
منگل اور بدھ کے اسرائیلی فضائی حملوں میں 183 بچے بھی شہید ہوئے تھے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں 49 ہزار 547 افراد شہید اور ایک لاکھ 12 ہزار 547 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے: عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری— فائل فوٹووزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتی ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے بھی مسیحی برادری کو مبارک باد دیتی ہوں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، ان فوڈ چین میں 25 ہزار پاکستانی ملازم ہیں، فوڈ چین پر حملوں میں جاں بحق ہونے والا بھی پاکستانی تھا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوڈ چین پر حملوں کا نقصان پاکستان کو ہو رہا ہے، کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فوڈ چین پر حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ چین پر حملوں میں ملوث 149 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں، حملے ایک منصوبہ بندی کے تحت صرف پنجاب میں ہو رہے ہیں، ترقی کرتے پنجاب پر تشدد پسند گروہ حملے کررہا ہے، کسی گروہ کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔