دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمے میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد نے دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمے میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

بشری بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ عدالت نے بشری بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

بشری بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش ہونے کی درخواست دائرکی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ضمانت میں توسیع دفعات کے تحت بی بی کی

پڑھیں:

ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی


محکمہ داخلہ بلوچستان نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری میں مزید 30دن کی توسیع کردی۔

محکمہ داخلہ حکام کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کو 30 روز مکمل ہونے پر مزید 30 دن کی توسیع کی گئی۔

 ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں توسیع محکمہ داخلہ کی جانب سے کی گئی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو 22 مارچ کو 3 ایم پی او کے تحت کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • احتجاج، پولیس تشدد کیس، علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • انسداد دہشتگردی عدالت سے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • جعلی و غیر ضروری کیسز کا خاتمہ؛ مقدمے کیلیے درخواست گزار کا عدالت آنا لازمی قرار
  • علی امین گنڈا پور سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری، مزید  30 دن کی توسیع کردی گئی
  • مصطفی عامر قتل کیس: پولیس مقابلے کے مقدمے میں اہم پیش رفت، غیر قانونی اسلحے سے متعلق اہم انکشافات
  • 26؍نومبر احتجاج صنم جاوید، مشعال یوسفزئی کی ضمانت خارج
  • اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور