کراچی کے ساحل پر پورٹ ٹرسٹ نے7 ایکڑ سے قبضہ چھڑا لیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
کراچی کے ساحل سمندر کے ساتھ پورٹ ٹرسٹ نے 7 ایکڑ زمین سے قبضہ چھڑا لیا، قبضہ سے چھڑائی گئی زمین کی مالیت تقریباً 60 ارب روپے ہے۔
کے پی ٹی اعلامیے کے مطابق آپریشن یونس آباد کے علاقے میں کیا گیا ہے جسکے بعد 7 ایکڑ زمین پر قائم غیر قانونی مکانات مسمار کر دیے گئے.
کے پی ٹی کے مطابق محض 15 دن میں 60 ارب روپے کی 80 ایکڑ زمین واگزار کروائی گئی ہے.
دوسری طرف قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین قادر پٹیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماہی گیروں کی پرانی بستیوں پر آپریشن ٹھیک نہیں ہے.
قادر پٹیل نے کہا کہ لوگوں کو بے گھر کیے جانے کے سخت مخالف ہیں۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں ہوا، عمر ایوب
وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ ہونا چاہئے، جب پاکستان میں استحکام نہیں، قانون کی حکمرانی نہیں تو کیسے بنے گی ہارڈ سٹیٹ۔؟ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ ہونا چاہئے، جب پاکستان میں استحکام نہیں، قانون کی حکمرانی نہیں تو کیسے بنے گی ہارڈ سٹیٹ۔؟ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تعریف کیا ہے۔؟ ریاست مجلس شوری ہے، افواج، انٹیلی جنس ایجنسیاں ریاست کے اوزار ہیں۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں ہوا۔