بروز جمعۃ المبارک یوم حضرت علی المرتضیٰ تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، محکمہ تعلیم سندھ
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے خلفیہ چہارم حضرت علیؓ المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کے یوم شہادت پر تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔سندھ کے تعلیمی اداروں میں یوم علیؓ پر تعطیل کا اعلان کر دیا گیا،
محکمہ اسکول تعلیم کے ڈپٹی سیکرٹری اشرف حسین انصاری کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 21 رمضان المبارک (22 مارچ) کو حضرت علی کے یوم شہادت پر تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔
پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا
نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے11 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔ تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز 10 جنوری تک بند رہیں گے، 11 جنوری بروز اتوار ہفتہ وار چھٹی ہوگی۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری پرائیویٹ سکولز 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے11 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔ تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز 10 جنوری تک بند رہیں گے، 11 جنوری بروز اتوار ہفتہ وار چھٹی ہوگی۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری پرائیویٹ سکولز 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔