بنوں میں دہشتگردوں کا جدید اسلحہ سے پولیس چوکی پر حملہ، اہلکاروں کا بھرپور مقابلہ، ملزمان فرار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں کنگر پل پولیس نے چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے جدید ہتھیاروں سے کیا گیا حملہ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر جدید اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے، پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی، دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، علاقے کی ناکہ بندی کی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، تاہم اسی پولیس چوکی پر پہلے بھی کئی بار حملے ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بنوں کے علاقے فتح خیل میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

پولیس عہدیدار نے بتایا تھا کہ حملہ آوروں نے آدھی رات کو ہونے والے حملے میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، یہ ہر طرف سے کیا گیا حملہ تھا، جس کا مقصد پولیس چوکی کا کنٹرول حاصل کرنا تھا، ڈیوٹی پر موجود افسران نے مؤثر طریقے سے جوابی فائرنگ کی، جس پر دہشتگرد اپنے مقصد میں ناکام ہوئے۔

پولیس کے عہدیدار نے بتایا تھا کہ اہلکاروں نے حملہ آوروں کو اس وقت تک مصروف رکھا، جب تک کہ کمک نہیں پہنچ گئی تھی، سیکورٹی اہلکاروں نے پولیس چوکی پر قبضہ کرنے کی عسکریت پسندوں کی کوشش کو ناکام بنایا تھا، جس کے بعد وہ شدید فائرنگ کے بعد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پولیس چوکی پر

پڑھیں:

سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا


سندھ میں کچے کے علاقے سے اغواء ہونے والے کسٹم اہلکاروں کو پولیس اور رینجرز نے کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کروالیا۔

کلکٹر کسٹم مونا محفوظ نے کسٹم ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ  15 سے 16 ڈاکوؤں نے دو اپریل کو کشمور ڈیرہ موڑ چیک پوسٹ پر حملہ کر کے کسٹم انسپکٹر راشد علی اور اہلکار وزیر علی میمن کو اغواء کر لیا تھا، جن کی بازیابی کیلئے پولیس اور شہباز رینجرز نے کارروائی کر کے بازیاب کروایا۔

 انہوں نے بتایا کہ کسٹم انسپکٹر و اہلکار کا اغواء ڈاکوؤں نے قریبی عزیز کو چھڑوانے کیلئے دباؤ ڈالنے کیلئے کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
  • ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ
  • ڈی آئی خان؛ چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام؛ جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار
  • بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
  • بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • بنوں پولیس چوکی پر 19 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا
  • میانوالی: پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 خارجی دہشت گرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک،