پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سابق فرنچائز آفیشل کی تقرری پر سوال اٹھنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی او او سلمان نصیر سے ذمہ داری واپس لے کر انھیں پی ایس ایل کا سی ای او بنادیا تھا۔

ان دنوں وہ دسویں ایڈیشن کے بااحسن انداز میں انعقاد کیلئے کوششیں کررہے ہیں، حال ہی میں ایک سینئر منیجر کا تقرر کیا گیا، انھیں اگست 2023 میں ملتان سلطانز کی پہلی خاتون جنرل منیجر بننے کا بھی اعزاز حاصل تھا،کچھ عرصے قبل بعض وجوہات کی وجہ سے فرنچائز سے راہیں الگ ہوگئیں، پھر وہ سرکاری ٹی وی  سے وابستہ ہوئیں مگر اب معاہدہ ختم ہو چکا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ نئی ٹیمیں کتنے میں فروخت ہوسکتی ہیں؟ قیمت سامنے آگئی

گزشتہ دنوں ان کو پی ایس ایل میں ذمہ داری مل گئی ہے، حیران کن طور پر اس کا کوئی اشتہار بھی جاری نہیں کیا گیا، اس حوالے سے بعض فرنچائزز نے تشویش ظاہر کردی، انھیں لگتا ہے کہ یہ مفادات کے ٹکراؤ کے زمرے میں آتا ہے،کسی فرنچائز ملازم کو پی ایس ایل میں ملازمت دی گئی اور کچھ عرصے بعد وہ واپس چلاگیا تو رازداری کیسے برقرار رہے گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ 2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ، نام کیا ہوں گے؟

اس حوالے سے رابطے پر پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ مذکورہ خاتون کا تقرر مختصر مدت کیلئے کنسلٹنسی کیلئے ہوا، وہ 3 ماہ تک خدمات انجام دیں گی لہذا کسی اشتہار کی ضرورت نہیں تھی۔

انھوں نے کہا کہ وہ ملتان سلطانز کی مستقل ملازم نہیں تھیں، پی ایس ایل میں بھی کسی سینئر پوزیشن پر نہیں آ رہیں لہذا  کولنگ آف پیریڈ (ملازمتوں کے درمیان وقفے) کی کوئی ضرورت نہیں بنتی، دلچسپ بات یہ ہے کہ ملتان سلطانز میں ان کی تقرری کا اعلان معروف غیرملکی ویب سائٹ پر فرنچائز اونر کے انٹرویو کی صورت میں ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: بنگلادیشی کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت مشکوک

اس میں واضح طور پر انھیں پاکستان کی کسی فرنچائز کی اولین جی ایم قرار دیا گیا تھا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پوسٹ سے انھوں نے اپنی پی ایس ایل میں سینئر منیجر کے طور پر تقرری کا اعلان بھی کیا۔ 

مزید پڑھیں: کیا فخر زمان پی ایس ایل کھیلیں گے؟

ادھر پی سی بی کے 2 ڈائریکٹرز جلد ملتان سلطانز کو جوائن کرنے والے ہیں، دونوں ان دنوں نوٹس پیریڈ مکمل کررہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل میں ملتان سلطانز مزید پڑھیں

پڑھیں:

واہ کیا مینٹور ہے لیگ کے درمیان مالدیپ گھوم رہا ہے

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپیٹلز کے اوپنر کے ایل راہول نے اپنے ہی فرنچائز ٹیم مینٹور کی بےعزتی کرڈالی۔

آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپیٹلز نے ویڈیو اپنے سوشل پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرنچائز کے مینٹور کیون پیٹرسن طویل چھٹیاں گزار کر ٹیم کو جوائن کررہے ہیں۔

اس دوران کھلاڑی انکا اسٹقبال کررہے ہوتے ہیں تاہم دہلی کیپیٹلز کے اوپنر کے ایل راہول اپنے فرنچائز مینٹور کو طنزیہ لہجہ اپناتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہاں ٹیم کھیل رہی ہے اور مینٹور مالدیپ گھوم کر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل کے دوران چہل، مہوش میں قربتیں بڑھنے لگیں، ویڈیو وائرل

کے ایل راہول کی ٹیم مینٹور کیساتھ طنزیہ لہجے میں بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا ہینڈلز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ کچھ صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: 14 سالہ کرکٹر کا آئی پی ایل ڈیبیو؛ کتنے کروڑ کمارہا ہے؟

دوسری جانب دہلی کیپیٹلز آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 7 میچز میں 5 فتوحات اور 2 شکستوں کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ گجرات ٹائٹنز کی ٹیم پہلی پوزیشن پر قابض ہے۔
 

 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کی عفت عمر کی بطور کلچرل ایڈوائزر تقرری، اداکارہ کا عہدے قبول کرنے سے انکار
  • واجبات کی عدم ادائیگی؛ گلیسپی نے آئی سی سی کا در کھٹکھٹا دیا
  • آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا، فرنچائز پر سنگین الزامات
  • ریاست کا حصہ ہیں، عقل کے اندھے آئین پڑھیں: عمر ایوب 
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے اسرائیل کیخلاف احتجاجی ریلی
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی
  • واہ کیا مینٹور ہے لیگ کے درمیان مالدیپ گھوم رہا ہے
  • کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: احسن اقبال
  • سابق ہیڈکوچ تاحال اپنے واجبات کے انتظار میں!
  • پی ایس ایل 10، دسویں میچ میں پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ