خوشخبری،بجلی 4.84 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: کراچی کےلئے ماہ جنوری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونےکا امکان،نیپرا بجلی 4.84 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی کے الیکڑک کی درخواست پر کل سماعت کرے گی ۔
رپورٹ کےمطابق کراچی الیکٹرک( کے الیکٹرک ) نےجنوری2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کر رکھی ہے، کے الیکٹرک کی درخواست پر درج پر کئی گئی من عن کمی پر کے الیکٹرک صارفین کو4ارب69کروڑ50لاکھ روپے ریفنڈ ہوں گے۔
تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم
واضح رہے کہ نیپرا نے دسمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک کے لئے بجلی 3 روپے فی یونٹ سستی کی تھی۔دسمبر2024 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلز میں کیا ۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک
پڑھیں:
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا صارفین کو بلوں میں اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ
لاہور( این این آئی)لاہو رالیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت دیگر ڈسکوز نے بجلی کے بلوں میں صارفین کو اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ کر لیا۔کمپنیوں نے مالی سال کی تیسر ی سہ ماہی کی مدمیں ریلیف دینے کی درخواستیں دائر کیں ،تقسیم کارکمپنیوں نے51ارب روپے کے ریلیف پرمبنی درخواستیں دائرکیں ۔نیپرا کی جانب سے 29اپریل کو درخواستوں پرسماعت کی جائے گی۔کمپنیوں نے کیپسٹی چارجز، ٹرانسمیشن چارجزکی بنیادپرصارفین کوریلیف دینے کافیصلہ کیا ہے ، مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جنوری، فروری اورمارچ کی بنیادپرریلیف ملے گا۔