وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
JEDDAH:
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ کل صبح سعودی عرب کے 4 روزہ دورے پر پہنچے تھے، جہاں ان کا استقبال مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود نے کیا تھا۔
سعودی ولی عہد سے ملاقات کے میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اورعلاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر غور کیا۔
جدہ میں ہونے والی اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ جبکہ وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر وفاقی وزرا بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اس دورے کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام
اسلام آباد (نامہ نگار ) آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام ، ، شہباز شریف کا دوٹوک اعلان:آزاد کشمیر کی خوشحالی میرا مشن ہے، شاہ غلام قادر کی قیادت میں ن لیگی وفد کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ملکی سیاست، کشمیر کی ترقی اور عوامی مفاد پر تفصیلی مشاورت , تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی اعلیٰ سطحی قیادت نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی، جس میں خطے کی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی پروگرامز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے اہم رہنما چوہدری عبدالرحمن، شاہ غلام قادر اور طارق فاروق شریک ہوئے، جب کہ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام، رانا مبشر اقبال اور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، وفاقی حکومت کے تعاون، اور خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے آزاد کشمیر کی قیادت کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) یو کے اور آزاد کشمیر کی قیادت سے بھی تفصیلی مشاورت کی، جس میں آئندہ سیاسی حکمت عملی اور عوامی رابطہ مہم کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ملاقات کو وزیراعظم آفس میں آزاد کشمیر کی قیادت کی اہم بیٹھک قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف باہمی مشاورت کا مظہر ہے بلکہ مرکز اور ریاست کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا عملی ثبوت بھی ہے۔
ہفتہ کی چھٹی ختم کر دی گئی