پنجاب میں ہم نے نئی تحریک دیکھی، ہمت سے چلائیں گے، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم فسطائیت کا جواب تحمل سے دیں گے ہمت سے دیں گے اور سڑکوں پر دیں گے، ابھی بڑے امتحان ہیں ہم نے ان سب امتحانوں میں پورا اترنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہم نے نئی تحریک دیکھی اسے ہمت سے چلانا ہو گا۔ لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ سیاست صرف شور شرابے کا نام نہیں ہونا چاہیے، پرمغز گفتگو ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آج جو وائٹ پیپر جاری کیا گیا یہ قابل قدر اور قابل ستائش کاوش ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کیا پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست کی بجائے فسطائیت کی ریاست ہو۔
سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم فسطائیت کا جواب تحمل سے دیں گے ہمت سے دیں گے اور سڑکوں پر دیں گے، ابھی بڑے امتحان ہیں ہم نے ان سب امتحانوں میں پورا اترنا ہے۔ سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا پنجاب میں ہم نے نئی تحریک دیکھی ہے، ہم نے اس تحریک کو حوصلے ہمت اور فہم و فراست کے ساتھ چلانا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ سے دیں گے کہنا تھا
پڑھیں:
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز
—فائل فوٹوپنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز ہو گیا۔
لاہور سے ترجمان بورڈ کے مطابق پنجاب کے تمام تعلیمی سسٹم اینالسٹس بریفنگ کے لیے طلب کر لیے گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ 13 دسمبر کو خصوصی تربیتی اور بریفنگ سیشن ہو گا
بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ای مارکنگ سے نتائج کی درستگی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ترجمان بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیجیٹل اٹینڈنس منیجمنٹ سسٹم حاضری کے عمل کو مؤثر بنائے گا۔