معروف اداکارہ بشریٰ انصاری ایک منجھی ہوئی فنکارہ ہیں جنھوں نے زندگی کے نشیب و فراز کے کئی موڑ دیکھے اور سر خرو ہوکر نکلی ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایسے ہی مشکل اور ناپسندیدہ حالات سے نمٹنے کے لیے اپنے مداحوں کو چند ٹپس دیں۔

بشریٰ انصاری جو اداکاری کے ساتھ ساتھ لکھنے اور پڑھنے کا شوق بھی رکھتی ہیں، نے بتایا کہ اگر زندگی کو پُرسکون اور خوش باش بنانا چاہتے ہیں تو چند باتیں ذہن میں بٹھالیں۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ جو چیزیں آپ کے پاس ہیں ان پر خوش ہوں اور جو دسترس میں نہیں اُن پر افسوس اور رنجیدہ نہ ہوں۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ کوئی بدتمیزی کرے تو جواب دینے کے بجائے صبر سے کام لیں اور وقت کا انتظار کریں۔ آپ سے بدتمیزی کرنے والے خود نادم ہوں گے۔

اداکارہ نے صلہ رحمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ناراض ہو جائے تو خود جا کر معافی مانگیں اور رشتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔

بشریٰ انصاری نے دوسروں کے جذبات اور احساسات کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت تک سکون سے نہیں سوتی جب تک مجھے یقین نہ ہو جائے کہ کسی دوست یا قریبی شخص کو میری کسی بات یا عمل سے تکلیف نہیں پہنچی۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ اگر ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر عمل کرلیا جائے تو آپ کی زندگی سکون میں آجائے گی اور کبھی ڈپریشن کا شکار نہیں ہوں گے۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق

کراچی:

شہر قائد میں رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 289 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی 4 نمبر میں ٹریفک حادثے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 24 سالہ عماد کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ پیر کی شب 8 بجے کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے کے باعث پیش آیا تھا۔

حکام کے مطابق شہر قائد میں رواں سال 2025 کے دوران مختلف علاقوں میں اب تک جان لیوا ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 289 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں 224 مرد، 27 خواتین، 30 بچے اور 8 بچیاں شامل ہیں۔

ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 3872 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جس میں 3129 مرد، 545 خواتین ، 151 بچے اور 47 بچیاں شامل ہیںْ

چھیپا فاؤنڈیشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد میں 110 روز میں اب تک ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جان لیوا حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 92 ہوگئی۔ جس میں ٹریلر کی ٹکر سے 37 ، ڈمپر کی ٹکر سے 18 ، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 22 ، بس کی ٹکر سے 10 اور مزدا کی ٹکر سے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ہانیہ عامر کو دیکھ کر محسوس ہوا کہ انسان کو ایسا ہونا چاہیے: کومل میر
  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت
  • Rich Dad -- Poor Dad
  • کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق
  • علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
  • آخری سفر پر جانے سے پہلے جنید جمشید نے کیا کہا، اہلیہ نے پہلی مرتبہ بتادیا
  • ریاست اپنی جگہ لیکن کسی کی زندگی سےکھیلناقابل قبول نہیں:عظمیٰ بخاری
  • ڈیتھ بیڈ
  • تسخیر کائنات اور سائنسی ترقی کا لازم فریضہ
  • پی ٹی آئی بات چیت کیلئے کس کے جواب کی منتظر ہے؟ اعظم سواتی نے بتادیا