سپریم کورٹ میں خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اعلامیہ کے مطابق شکایات کنندہ وٹس ایپ نمبر 03264442444 پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں ،سپریم کورٹ میں فوری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ 5 ماہ میں 7633 نئے مقدمات کا اندراج ہوا، 11 ہزار 779 مقدمات نمٹائے گئے، نئے ججز کے آنے کے بعد مقدمات کے فیصلوں میں مزید تیزی آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کردی گئی ہے جس میں سپریم کورٹ سے متعلقہ کسی بھی کام میں رشوت طلب کرنے پر شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق شکایات کنندہ وٹس ایپ نمبر 03264442444 پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں ،سپریم کورٹ میں فوری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ 5 ماہ میں 7633 نئے مقدمات کا اندراج ہوا، 11 ہزار 779 مقدمات نمٹائے گئے، نئے ججز کے آنے کے بعد مقدمات کے فیصلوں میں مزید تیزی آئے گی۔ جو مقدمات سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں، انہیں جلد میرٹ پر نمٹایا جائے گا، مقدمہ مقرر کرنے یا عدالت سے متعلقہ کسی کام پر رشوت طلب کرنے پر اطلاع کریں۔ اطلاع دینے والے کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ میں
پڑھیں:
منگنی توڑنے اور پرانی رنجش پر قتل کرنیوالے مجرم کی اپیل خارج،2بار عمر قید کی سزا برقرار
منگنی توڑنے اور پرانی رنجش پر قتل کرنیوالے مجرم کی اپیل خارج،2بار عمر قید کی سزا برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )قتل کے مجرم رِفعت حسین کی اپیل خارج کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے دو بار عمر قید کی سزا برقرار رکھی۔سپریم کورٹ نے دوہرے قتل کے کیس میں مجرم رِفعت حسین کی اپیل خارج کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کی جانب سے سنائی گئی دو بار عمر قید کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا اور ساتھ ہی پراسیکیوشن کی جانب سے سزا بڑھانے کی درخواست بھی خارج کر دی۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا درست عدالتی اختیار استعمال کیا تھا، اور پراسیکیوشن نے مجرم کے خلاف کیس شک سے بالاتر ثابت کیا ہے۔سپریم کورٹ نے مشاہدہ کیا کہ مجرم کی موجودگی، کردار، اسلحہ کی برآمدگی، طبی شواہد اور طویل مفروری پراسیکیوشن کے کیس کے مطابق ثابت ہوئے ہیں۔رِفعت حسین اور پولیس مقابلے میں مارے جانے والاشریکِ ملزم غلام عباس یکم اگست 2003 کو محمد اشفاق اور ضیا الحق کے قتل میں ملوث تھے، جس کی وجہ ٹوٹی ہوئی منگنی اور پرانی رنجش بتائی گئی تھی، اور مجرم رِفعت حسین کو 3 مئی 2012 کو گرفتار کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ مفرور ہونے کے باعث رِفعت حسین نے اپنے دفاع کا حق ضائع کیا اور قانون کے مطابق اس کا پہلے دیا گیا بیان اس کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی ویزا پروگرام کیلئے نئی فیس کا اطلاق، 20امریکی ریاستوں نے صدر ٹرمپ پر مقدمہ دائر کردیا امریکی ویزا پروگرام کیلئے نئی فیس کا اطلاق، 20امریکی ریاستوں نے صدر ٹرمپ پر مقدمہ دائر کردیا افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات کے تناظر میں ہمسائیہ ممالک کی کانفرنس کل تہران میں ہوگی ایف بی آر کا ٹیکس چوری میں ملوث ڈاکٹرز، اسپتالوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کر چکے، وزیر خزانہ صرف فیض حمید کو گرفتار کرنے اور سزا دینے سے انصاف نہیں ہوسکتا، جاوید لطیف پاکستان عمران خان سے متعلق رپورٹس پر فوری اور موثر کارروائی کرے، نمائندہ اقوام متحدہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم