وزیراعظم شہباز شریف وفدکے ہمراہ 4روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف وفدکے ہمراہ 4روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز
جدہ(سب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف وفدکے ہمراہ 4 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزرا شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب کی اعلی قیادت سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی متوقع ہے، ملاقات میں دونوں رہنما تجارت اورکلیدی شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں میں اقتصادی تعاون آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوگا، دورے سے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کی راہ ہموار ہوگی، دورہ دوطرفہ، علاقائی اور عالمی معاملات پر سفارتی روابط کے مزید فروغ کی بھی راہ ہموار کرے گا۔وزیراعظم عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے اور روضہ رسولۖ پر حاضری بھی دیں گے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر کابل پہنچ گئے۔
سینئر افغان حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کے ہمراہ وفد میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ریلوے، وزارت خارجہ اور ایف بی آر کے سینئر افسران شامل ہیں۔
دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار افغان قائم مقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سمیت عبوری افغان حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے۔ مذاکرات میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران باہمی مفادات کے تمام شعبوں بشمول سیکیورٹی، تجارت، رابطے اور عوام سے عوام کے تعلقات میں تعاون کو گہرا کرنے کے طریقوں اور ذرائع پر توجہ دی جائے گی۔
نائب وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان کی جانب سے برادر ملک افغانستان کے ساتھ مستقل اور مضبوط روابط کے عزم کا مظہر ہے۔