ڈی سی صوابی کو بغیر اجازت خواتین کی ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کرنا مہنگا پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق بغیر اجازت کے ویڈیوز ڈی سی کے آفیشل پیج سے شیئر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی سی صوابی کو ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کرنا مہنگا پڑگیا جب کہ پشاور ہائیکورٹ نے ڈی سی صوابی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق بغیر اجازت کے ویڈیوز ڈی سی کے آفیشل پیج سے شیئر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ڈی سی نے صوابی ویمن یونیورسٹی میں اسپورٹ گالا میں شرکت کی، ڈی سی نے وہاں پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائی اور پھر آفیشل پیچ پر شیئر کی، ویڈیوز بغیر اجازت کے شیئر کی گئی جس سے خواتین کی پرائیویسی متاثر ہوئی۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ڈی سی رمضان کے مہینے میں بھی ٹک ٹاک ویڈیوز بناکر انڈین اور پشتو گانوں کے ساتھ اپلوڈ کر رہے ہیں، ڈی سی اپنی ذاتی تشہیر کر رہے ہیں ، یہ اختیارات کا غلط استعمال ہے۔ وکیل درخواست گزار نے استدلال کیا کہ عدالت ڈی سی کو اس عمل سے روکے اور آفیشل پیچ سے ویڈیوز ڈیلیٹ کیے جائے، عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد ڈی سی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹک ٹاک ویڈیوز
پڑھیں:
پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ: یاسمین راشد کی درخواست ضمانت کی سماعت
فوٹو: فائلانسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی جہاں پراسیکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کر لی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ وکلا آئندہ سماعت پر ضمانت کی درخواست پر دلائل دیں۔
بعدازاں عدالت نے درخوات پر سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔