Islam Times:
2025-12-14@09:46:30 GMT

صیہونی فوج نے غزہ میں دوبارہ زمینی کارروائی شروع کر دی

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

صیہونی فوج نے غزہ میں دوبارہ زمینی کارروائی شروع کر دی

غزہ پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وحشیانہ بمباری کے بعد صیہونی فوج نے غزہ میں زمینی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور اسرائیلی فوج نے نتساریم کوریڈور پر قبضہ کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وحشیانہ بمباری کے بعد صیہونی فوج نے غزہ میں زمینی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور اسرائیلی فوج نے نتساریم کوریڈور پر قبضہ کر لیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق غزہ میں گزشتہ روز سے جاری بدترین اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد آج اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوج نے غزہ میں محدود زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فوج نے غزہ میں سکیورٹی حصار کو مزید وسعت دینے اور شمالی اور جنوبی غزہ کے درمیان جزوی بفرزون بنانے کے لیے وسطی اور جنوبی غزہ میں زمینی کارروائی کی۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی دستوں نے غزہ میں اپنی موجودگی کو شمالی اور جنوبی غزہ کو کاٹنے والے نتساریم کوریڈور کے وسط تک بڑھا دیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو توڑتے ہوئے غزہ پر بدترین فضائی بمباری کا سلسلہ شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔ اس وحشانہ جارحیت کے نتیجے میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج نے زمینی کارروائی فوج نے غزہ میں دیا ہے

پڑھیں:

شام میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے، دوبارہ حملہ ہوا تو جوابی کارروائی کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر تدمُر میں امریکی فوجیوں پر فائرنگ واقعے پر صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ داعش سے امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شام میں حملے میں 3 عظیم امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسردہ ہوں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں پر دوبارہ حملہ ہوا تو جوابی کارروائی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • شام میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے، ٹرمپ
  • رام‌ الله نے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے حوالے سے امریکی سفیر کا بیان مسترد کردیا
  • اسرائیلی فوج کی غزہ سٹی میں کارروائی، حماس کے اہم کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
  • گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی
  • چین: کان کو پانچ ماہ تک پیر سے جوڑ کر دوبارہ اصلی جگہ پر بحال کر دیا گیا
  • ہماری اولین ترجیح صیہونی جیلوں سے اپنے قیدیوں کی رہائی ہے، لبنانی صدر
  • ٹرمپ کا وینزویلین اسمگلروں کیخلاف زمینی کارروائی کا اعلان
  • یورپ میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا، برطانیہ نے تیاریاں تیز کردیں،امریکا پرانحصار ختم
  • پاکستان میں چھوٹے موبائل فون آپریٹرز کے لائسنس کے اجراء کیلئے راہ ہموار
  • منشیات اسمگلنگ کا الزام، ٹرمپ کا وینزویلا کیخلاف زمینی کارروائی کا عندیہ