ایم کیو ایم کا ایک بار پھر وفاقی حکومت سے الگ ہونے کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کراچی : ایم کیو ایم نے ایک بار پھر وفاقی حکومت سے الگ ہونے کا عندیہ دے دیا۔
ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی امین الحق کا صحافیوں کے گفتگو ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں اپوزیشن بینچوں پہ بیٹھنے پر مشاورت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے نہ ہوئے، ہماری خواہش تھی کہ شہباز شریف وزیراعظم بنیں، حکومت نے ایم کیو ایم کے ساتھ سندھ اور حیدرآباد کے پیکیج پر وعدہ کیا تھا، ڈیڑھ سال سے حکومت نے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہ کیا۔
امین الحق کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد پیکیج سمیت تحفظات موجود ہیں، حکومت اور مسلم لیگ ن کا ایم کیو ایم کے حوالے سے رویہ اچھا نظر نہیں آرہا۔
ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ڈیویلپمنٹ پیکیج پر کہیں پر کام ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا اس لیے حکومت سے علیحدگی سمیت اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے پر مشاورت کرنے جارہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکا کا یوکرین جنگ بندی میں ثالثی سے دستبرداری کا عندیہ
امریکا نے یوکرین جنگ میں ثالثی سے دستبردار ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے پیرس میں یورپی اور یوکرینی حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں یوکرین جنگ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے نیٹو کے سربراہ سے بھی ملاقات کی اور جنگ بندی سے متعلق تجاویز پیش کیں۔
ملاقاتوں میں امریکا نے تجویز دی کہ یوکرین کے کچھ پرانے علاقے روس کے کنٹرول میں رہ سکتے ہیں، جس سے دیرپا جنگ بندی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔
امریکی سینیٹر مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت ہونی چاہیے، ورنہ امریکا ثالثی سے پیچھے ہٹ سکتا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امید ہے کہ امریکا کی تجویز کو قبول کرلیا جائے گا جو یوکرین میں مستقل امن کی بنیاد بن سکتی ہے۔
Post Views: 4