اسرائیل پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ ہے، سعودی عرب
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب متعلقہ بین الاقوامی معاہدوں کی بار بار خلاف ورزیوں کے ذریعے شام اور پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی اسرائیل کی کوششوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور شام کے خلاف اسرائیل کی مسلسل جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے اور عالمی برادری اور سلامتی کونسل کو ان جارحیت کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے اپنا فرض ادا کرنا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب متعلقہ بین الاقوامی معاہدوں کی بار بار خلاف ورزیوں کے ذریعے شام اور پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی اسرائیل کی کوششوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے تاکید کی کہ عالمی برادری کو ان اسرائیلی جارحیتوں کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے اور سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور شام کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف سنجیدہ موقف اختیار کرنا چاہیے اور تنازعات کو پھیلنے سے روکنا چاہیے۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی غاصب حکومت کی وحشیانہ جنگی مشین سے فلسطینی شہریوں کی حفاظت ضروری ہے۔ عالمی برادری کو فوری طور پر اپنی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے اور ان جرائم کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہییں۔ فلسطینی عوام کے ناقابل برداشت مصائب کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پورے خطے کی سلامتی اور استحکام چاہیے اور کے خلاف
پڑھیں:
افغان شہریوں کی واپسی؛ ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم
سٹی 42 : افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے حکام کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کابل میں اعلان کے بعد کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔کنٹرول روم نیشنل کرائسس اینڈ انفارمیشن منیجمنٹ سیل میں قائم کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم 24 گھنٹے افغان شہریوں کی معاونت کیلئے کام کرے گا۔
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کر دی