شاہد آفریدی کی قومی کرکٹ ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید کرتے ہوئے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے سلیکشن پر تیر برسا دیے۔
مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے سے کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں،کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہیے۔ چاہے وہ بابر اعظم ہو یا پھر کوئی اور ہو۔دس سے گیارہ فرسٹ کلاس کھیلنے والوں کو دورہ نیوزی لینڈ پر بھیج دیا گیا۔
شاہد خان آفریدی نے پاکستان ٹیم کی سلیکشن پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جہاں اسپنر کی ضرورت تھی وہاں پیسر بھر دیے۔ اپنے دور کے معروف بیٹسمین، سابق ٹیسٹ کپتان اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کھلاڑیوں کو آف اسپن بولنگ پر کھیلنا سیکھا رہے ہیں،پاکستان ٹیم کے لیول پر سیکھایا نہیں جاتا۔عثمان خان اور محمد حسنین جیسے باصلاحیت کرکٹرز کو موقع نہیں دیا جارہا،کافی عرصے سے ان کھلاڑیوں کو بینچ پر بیٹھا رکھا ہے۔ہر وکٹ پر دو سو اسکور نہیں ہو سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کو صرف مستقل کوچ ہی نہیں بلکہ پی سی بی کو بھی ایک مستقل چیئرمین کی ضرورت ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ بابراعظم کو کپتانی کے بھرپور مواقع دیے گئے،یہ اچھا اقدام تھا۔ دوسری جانب محمد رضوان کو صرف چھ ماہ کی کپتانی سونپی گئی ۔ پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے ضائع بھی اس ہی حساب سے ہورہا ہے، ڈومیسٹک کے اچھے پرفارمر کو موقع دینے کی بات کی تھی۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم سیکھنے سکھانے کی جگہ نہیں ہے، ہمارے ملک میں کوئی نظام نہیں۔ دیگر ممالک میں ایک نظام کے تحت لوگ آتے ہیں۔ ہمیشہ کہا بنچ اسٹرنتھ ہونی چاہئیے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ شاہین اگر ٹیم میں نہ ہو تو اس کی کمی محسوس ہو۔ کھیل میں چھکا چوکا اچھی چیز ہے مگر جسے دیکھو شاہد آفریدی بنا ہوا ہے، بیٹر کو وقت کی نزاکت کے مطابق سنگل اور ڈبلز بھی بنانے ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیف جسٹس ایس سی او جوڈیشل کانفرنس کیلئے آج چین جائیں گے
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چائنہ میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لئے آج روانہ ہونگے۔
روز نامہ امت کے مطابق کانفرنس 22 سے 26 اپریل تک چین کے شہر ہانگڑو میں منعقد ہوگی ،وفد میں جسٹس امین الدین، جسٹس شاہد وحید، سیشن جج گوادر ظفر جان، سینئر سول جج ضلع لکی مروت نادیہ گل بھی شامل ہونگے۔چیف جسٹس چین کی سپریم پیپلز کورٹ کے ساتھ تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے جسکا مقصد بین الاقوامی تجارتی قانون، ثالثی، سائبر کرائم، مالیاتی جرائم، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق قانونی چارہ جوئی اور عدالتی ٹیکنالوجی کے انضمام سمیت اہم شعبوں میں عدالتی تعاون کا فروغ ہے۔
جسٹس شاہد وحید مصنوعی ذہانت کا عدالتی اطلاق کے عنوان سے کلیدی خطاب کریں گے۔ چیف جسٹس کی ایران اور ترکی کے چیف جسٹسز کیساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔چیف جسٹس خصوصی دعوت پر ترکی کا بھی دورہ کرینگے۔
چیف جسٹس ترکی کی آئینی عدالت کی 63 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے جبکہ کل سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔جسٹس منیب اختر ا±ن سے حلف لیں گے۔
سینئر وکلاءاور ججز حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ آئندہ عدالتی ہفتے کیلئے سپریم کورٹ کے کیسز کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ 22 اپریل کو ججز سنیارٹی کیس کی سماعت کرے گا۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بینچ لاہور میں کیسز سنے گا۔21 اپریل کو جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بینچ کیسز کی سماعت کرے گا۔22 اپریل کو جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بینچ کیسز کی سماعت کرے گا۔
جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔تیسرا بینچ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، چوتھا تین رکنی بینچ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا۔پانچواںبینچ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شکیل احمد ، چھٹا جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شفیع صدیقی جبکہ ساتواں بینچ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تشکیل دیا گیا۔
کراچی آج سے 3 دن تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، الرٹ جاری
مزید :