دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے،فوٹو: پی آئی ڈی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے، دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔
کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ریاست نے قائم رہنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان دل کے قریب ہے، صوبے کی ترقی اور پائیدار امن چاہتے ہیں، بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکریٹری شکیل قادر، آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نادرا کی جانب سے جعلساز عناصر کیخلاف اہم اقدامات شروع
کلیم اختر: جعلی ویب سائٹ کے ذریعے شہریوں کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کا معاملہ، نادرا کی جانب سے جعلساز عناصر کیخلاف مستقل اقدامات اٹھانے کا عمل شروع، نادرا نے ابتدائی طور پر شناختی دستاویزات سے متعلق سہولیات کو محدود کر دیا۔
شہریوں کےڈیٹا کو محفوظ بنانے کے پیش نظر پاک آئی ڈی ویب پورٹل سے ختم، پاک آئی ڈی موبائل ایپ پرتمام ترشناختی دستاویزات کی سہولیات کومنتقل کر دیا گیا۔
ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں ،بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا تھا، جعلسازوں کی جانب سے جعلی ویب سائٹ بنا کر شہریوں کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جارہی تھی۔
شناختی دستاویزات بنوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں کو معاشی طور پر بھی لوٹا جارہا تھا، نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے ،ایف آر سی ودیگر سہولیات پاک آئی موبائل ایپ پر دی تھیں۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد