آئی ایس او کراچی ریجن کی قم سے آئے مبلغین کے ساتھ نشست
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
مبلغین نے آئی ایس او کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے تنظیم سازی کے مزید بہتر طریقوں پر تجاویز پیش کیں اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی و فکری ترقی کے ذریعے نوجوانوں کی بہتر رہنمائی ممکن ہے اور اس حوالے سے مشترکہ کوششوں کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی کابینہ نے حوزہ علمیہ قم سے تشریف لائے مبلغین کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا۔ اس ملاقات میں آئی ایس او کے تربیتی امور، المہدی ادارہ تربیت کی فعالیت اور عالمی یوم القدس کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مبلغین نے آئی ایس او کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے تنظیم سازی کے مزید بہتر طریقوں پر تجاویز پیش کیں اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی و فکری ترقی کے ذریعے نوجوانوں کی بہتر رہنمائی ممکن ہے اور اس حوالے سے مشترکہ کوششوں کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آئی ایس او
پڑھیں:
ورلڈ بینک نے پنجاب کے لیے 400 ملین ڈالر کی منظوری دے دی
وقاص عظیم:ورلڈ بینک نے پنجاب کے لیے 400 ملین ڈالر کی منظوری دے دی,فنڈز سے پنجاب میں محفوظ پانی، صفائی اور حفظانِ صحت کی سہولیات بہتر ہوں گی۔
ورلڈ بینک کے مطابق پروگرام 16 شہروں میں پانی، سیوریج اور ڈرینیج سسٹم کی اپ گریڈیشن میں مدد کرے گا ۔منصوبہ ویسٹ مینجمنٹ اور ڈسپوزل کی کارکردگی بھی بہتر بنائے گا ۔
فنڈز سے پنجاب میں محفوظ پانی، صفائی اور حفظانِ صحت کی سہولیات بہتر ہوں گی, پروگرام 16 شہروں میں پانی، سیوریج اور ڈرینیج سسٹم کی اپ گریڈیشن میں مدد کرے گا۔
کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی
منصوبہ ویسٹ مینجمنٹ اور ڈسپوزل کی کارکردگی بھی بہتر بنائے گا، بہتر بلدیاتی خدمات کے لیے ادارہ جاتی اور مالی اصلاحات شامل ہیں، پاکستان میں بچوں کی نشوونما بہتر بنانے کے لیے سرمایہ کاری ضروری ہے۔