ملائیشیا میں 15 بنگلا دیشی شہریوں کو کرکٹرز کا روپ دھار کر داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کر لیا گیا۔

ملائیشین بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی (اے کے پی ایس) کے مطابق ملزمان نے کرکٹ یونیفارم پہن کر اور ٹورنامنٹ منعقد کرانے والی تنظیم کا خط دکھا کر ایجنسی کے افسران کو دھوکا دینے کی کوشش کی۔

تاہم، تفتیش میں معلوم ہوا کہ پیننگ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیا جانے والا مبینہ خط جعلی تھا۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 21 مارچ تا 23 مارچ 2025 کےدرمیان کسی ٹورنامنٹ کا انعقاد شیڈول نہیں ہے۔

ایجنسی کے مطابق ملزمان اس وقت مزید مشکوک ہوگئے جب انہوں نے اسپانسر کو بطور ضامن لانے کی کوشش کی۔

ملزمان کو 17 مارچ کو کوالالمپور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو

پاکپتن کے نواحی علاقے میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ  لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

فیصل آباد: لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل، 3 ملزمان گرفتار

فیصل آباد میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن  کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ملزموں نے لڑکی کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی سے زیادتی کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: شہریوں کا اے ایس آئی پر مبینہ تشدد، ملزمان گرفتار
  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
  • پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈکوچ کون ہوگا، نام سامنے آگیا؟
  • راولپنڈی: ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان گرفتار
  • پنجاب میں ہنی ٹریپ میں ملوث دو بڑے گینگز گرفتار
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ نئی قیمتیں سامنے آگئی
  • پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی میں 60 سالہ خاتون کا قتل، فائرنگ کے بعد زخمی حالت کی وڈیو سامنے آگئی 
  • فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں، فساد برپا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عظمیٰ بخاری