حکومت سے علیحدہ ہونے اور اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کیلئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
رہنما ایم کیو ایم پاکستان امین الحق کا کہنا تھا وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ن کا ایم کیو ایم کے حوالے سے رویہ اچھا نظر نہیں آرہا، ترقیاتی پیکج پرکہیں پر کام ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا، پارٹی وفاقی حکومت سے علیحدگی سمیت اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے پر مشاورت کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کے لیے رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق کا کہنا تھا ہم نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے پر مشاورت کریں گے۔ امین الحق کا کہنا تھا مرکزی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے تاکہ فیصلہ کریں کہ آزاد حیثیت میں یا اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں گے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہماری خواہش تھی کہ شہباز شریف وزیراعظم بنیں لیکن ایم کیو ایم کے ساتھ جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔
امین الحق کا کہنا تھا شہباز شریف حکومت نے ایم کیو ایم کے ساتھ سندھ اور حیدرآباد کے پیکج پر وعدہ کیا تھا، گزشتہ ڈیڑھ سال سے حکومت نے ایم کیو ایم سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، کراچی اور حیدراباد پیکج سمیت دیگر تحفظات موجود ہیں۔ رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ن کا ایم کیو ایم کے حوالے سے رویہ اچھا نظر نہیں آرہا، ترقیاتی پیکج پرکہیں پر کام ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا، پارٹی وفاقی حکومت سے علیحدگی سمیت اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے پر مشاورت کرے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امین الحق کا کہنا تھا ایم کیو ایم پاکستان اپوزیشن بینچز پر ایم کیو ایم کے نظر نہیں آرہا وفاقی حکومت پر بیٹھنے کمیٹی کا
پڑھیں:
علی امین کا ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کے لئے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔
اتوار کو ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ڈیرہ جات میں سب محکموں کے افسران اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ڈیرہ جات کرانا پوری دنیا کو بتا دیا ہے کہ ڈیرہ امن کا شہر ہے، ہم اپنا کلچر اپنے بچوں کو دیں گے، آج کا ایونٹ پورے پاکستان کا بڑا ایونٹ ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ایونٹ میں اپنے ڈیرہ کا کلچر پیش کیا ہے، ہمارا یہ سفر جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ کا رواج ہے کہ ڈیرہ مہمان نوازی میں مشہور ہیں ہم اسکو برقرار رکھیں گے، اس ایونٹ میں فورسز نے جو کردار ادا کیا ہے انکو انعام ملے گا، فورسز کے جن اہلکاروں نے خدمات دی ہیں انکے لئے 10 ہزار کا انعام کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم امن کا گہوارہ بنیں گے اور اپنے شہریوں کے لیے خوشیاں بانٹنے رہے گے، اس صوبے میں بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہے انکے ویژن کے مطابق کام کریں گے، ان کی سوچ ہے کہ میرٹ کی بالادستی ہونی چاہئے اور ہم اس پرعمل پیرا ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست میں انصاف تھا میرٹ انصاف ہے، ہم نے میرٹ پرعمل کیا تو اس دنیا میں بھی اورآخرت میں بھی سرخرو ہونگے۔