امرود بیچنے والی خاتون کا اضافی رقم لینے سے انکار، اسکی خود داری نے بہت متاثر کیا، پریانکا چوپڑا
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امرود بیچنے والی خاتون کی متاثر کن اسٹوری شیئر کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ جب انھوں نے اس کی مدد کرنا چاہی تو اس نے لینے سے انکار کر دیا۔
انھوں کہا وہ اس واقعے سے کافی متاثر ہوئیں اور چاہتی ہیں اسکو اپنے پرستاروں اور فالوورز سے شیئر کروں۔
واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا جونس ان دنوں ہدایت کار ایس ایس راجامولی کے ساتھ اپنی آئندہ آنیوالی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
بدھ کو 42 سالہ پریانکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے سیٹ کی کچھ روداد پر مبنی ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ وہ پچھلے چند روز سے مشرقی بھارتی ریاست اڑیسہ میں ہیں۔
ویڈیو میں پریانکا براہ راست کیمرے سے بات کرتے ہوئے کہا میں ممبئی سے وشاکاپٹم جاتے ہوئے گاڑی چلا رہی تھی، جب میں نے دیکھا ایک عورت امرود فروخت کررہی ہے، مجھے کچے امرود بہت پسند ہیں، میں نے گاڑی روک کر پوچھا کہ ان سارے امرود کی کیا قیمت ہے، اس نے کہا 150 روپے جس پر میں نے اسے 200 کا نوٹ دیا جب اس نے باقی رقم واپس کی تو میں نے کہا یہ رکھ لو۔ کیونکہ وہ روزی روٹی کے لیے امرود بیچ رہی تھی۔
وہ تھوڑی سی دور گئی اور سگنل کھلنے سے پہلے واپس آئی اور مجھے دو اور امرود دے دیے، دراصل وہ عورت مجھ سے امداد نہیں لینا چاہتی تھی۔
مزیدپڑھیں:شعیب ملک اور ثناء جاوید کے والدین بننے کی خبریں زیرِ گردش
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
یہ سونا بیچنے کا نہیں بلکہ خریدنے کا وقت ہے، مگر کیوں؟
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اس کی وجہ امریکی پالیسی ہو یا پھر فلسطین اسرائیل جنگ ہو لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ یہ سونا بیچنے نہیں بلکہ خریدنے کا وقت ہے۔
چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچرر ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمت امریکی پالیسیوں کی وجہ سے تیزی سے بڑھ رہی ہیں، اس کا تعلق پاکستانی معیشت سے نہیں ہے کیوں کہ ہماری کرنسی اس وقت مستحکم ہے۔
محمد ارشد کا کہنا ہے کہ اس وقت دو عالمی طاقتوں چین اور امریکا کی تجارتی جنگ جاری ہے، چین معاشی جبکہ امریکا جنگی طاقت رکھنے والا ملک ہے، اور دنیا بھی ان دونوں ممالک کی طاقت کو تسلیم کرتی ہے ان کی رسہ کشی میں تیل نیچے اور سونے کی قیمت میں نہ رکنے والا اضافہ ہونے لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین شرح پر پہنچ گئی
’دوسری جانب اسرائیل اور فلسطین کی صورت حال ہے اس معاملے کو اگر قابو میں نہ کیا گیا تو پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ روپے فی تولہ سے تجاوز کر جائے گی۔‘
آل پاکستان گولڈ مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین حمزہ شکار پوری کا کہنا ہے کہ یہ سونا بیچنے کا نہیں بلکہ خریدنے کا وقت ہے، اس وقت سرمایہ کار سونے میں سرمایہ لگا رہے ہیں اور سونے کی خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
حمزہ شکار پوری کے مطابق عام تاثر یہ ہے کہ سونا کوئی نہیں خرید رہا جو کہ غلط ہے، جہاں تک عام شہریوں کا تعلق ہے تو انہیں بھی چاہیے کہ ان کے پاس جتنا سونا ہے وہ محفوظ رکھیں۔
مزید پڑھیں: اٹک سونے سے اور چنیوٹ تانبے سے مالامال مگر سرمایہ کاری کیوں نہیں؟
’سب سے اچھا سرمایہ اس وقت سونا ہے اور ایک یا ڈیڑھ سال میں اس کی قیمت 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچ سکتی ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل پاکستان گولڈ مینوفیکچرر ایسوسی ایشن تولہ تیل حمزہ شکار پوری سونا سونے کی قیمت فلسطین اسرائیل جنگ محمد ارشد