لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 82 لاکھ روپے کی ڈکیتی  کی واردات میں  14 سال سے کام کرنے والی 2 گھریلو ملازمہ خواتین واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلیں۔

پولیس نے کہا کہ ملازمت کرنے والی خواتین نے ڈکیت گینگ کے ساتھ مل کر واردات کروائی، واردات میں ملوث گروہ کا سرغنہ عثمان بٹ ساتھیوں سمیت گرفتار کیا۔

پولیس  حکام کے مطابق گھریلو ملازمہ خواتین کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے چوری شدہ سونا اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ 

پولیس  کا کہنا ہے کہ دونوں ملازمہ خواتین واردات کے وقت گھر پر موجود تھیں، سحر اور بشری نے ڈاکوؤں کو گھر میں داخل کروایا۔

حکام کے مطابق ڈاکوؤں کو گھر کی تمام قیمتی اشیاء کی لوکیشن معلوم تھی، ڈاکو نے سونا ایک جیولری شاپ پر فروخت کیا جہاں سے برآمد کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی

راولپنڈی:

چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بکریاں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت علی حسنین کے نام سے ہوئی، چوری شدہ بکریوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 01 لاکھ 20 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔

واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی، ملزم چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھا۔

چکلالہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔

ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: شہریوں کا اے ایس آئی پر مبینہ تشدد، ملزمان گرفتار
  • خواتین کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والے 2 گینگ گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات
  • ایسٹر پر کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا ماموں نکلا
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے واش روم سے پھندا لگی لاش برآمد
  • لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار
  • عدالت نے نجی کمپنی کو خود سوزی کرنے والے شہری کی بیوا کو 75 لاکھ روپے دینے کی ہدایت کردی 
  • لاہور ہائیکورٹ میں خود سوزی کرنے والے شہری کے خاندان کو نجی کمپنی نے 75 لاکھ روپے مالیت کے چیک دے دیے
  • بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا