دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کوئٹہ:
صدرمملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں ترقی اور پائیدار امن پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔
کوئٹہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت امن و امان کی صورت حال پر اہم اجلاس منعقد ہوا جہاں چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس کو صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے بتایا کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صورت حال واضح ہے ریاست کو رہنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے لہٰذا انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بلوچستان دل کے قریب ہے، صوبے کی ترقی اور پائیدار امن چاہتے ہیں، بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
کراچی:پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 17 گیندوں پہلے 6 وکٹوں سے شکست دے دی، کراچی کنگز نے جیت کیلیے 129 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کے ٹم سیفرٹ 30 جبکہ عباس آفریدی 24 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کنگز کے پانچ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔
اسلام آباد کے بولر نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے دو، دو جبکہ عماد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور اعظم خان نے اوپننگ کی اور 34 کے مجموعی اسکور پر صاحبزادہ فرحان 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پھر 38 کے مجموعی اسکور پر کولن منرو صرف چار رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، اس کے بعد اعظم خان اور کپتان شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 103 تک پہنچایا تو وکٹ کیپر اعظم خان محمد نبی کی گیند پر 31 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
کپتان شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 47 رنز کی اننگز کھیلی اور نمایاں بلے باز رہے، انہوں نے 40 گیندوں پر 2 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔
کراچی کنگز کے حسن علی نے دو، عباس آفریدی اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ لی۔