Express News:
2025-04-22@06:17:51 GMT

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

کراچی:

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 29مارچ کی سہ پہر کو ہوگی اور عیدالفطر31 مارچ کو ہونے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شوال 1446 ہجری کے چاند کی پیش گوئی کردی اور محکمے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو دن 3 بج کر 58 منٹ پر ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 30 مارچ کو رویت کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی، اس لیے 29 رمضان المبارک کی شام کو نیا چاند نظر آنے واضح امکانات ہیں۔

فوکل پرسن محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم نے بتایا کہ 30مارچ کو شوال کا چاند با آسانی دیکھا جاسکےگا اور امکان ہے کہ یکم شوال 31 مارچ کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات مارچ کو چاند کی

پڑھیں:

کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، تین دن ہیٹ ویو رہے گا، محکمہ موسمیات

کراچی میں اپریل کے دوران ہی پارہ 40 ڈگری کو چھو گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مزید تین روز تک ہیٹ ویو رہے گی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کل شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ درجہ حرارت اپریل کے معمول سے 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا، کراچی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت گلستان جوہر میں 40.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت بن قاسم میں 35.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ 

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جناح ٹرمینل پر 40.7، شارع فیصل پر 40.5، ماڑی پور میں 39.5 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 اپریل تک شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے۔ 

اس دوران دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی
  • کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا
  • کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ، صبح سے شدید گرمی، پارہ کتنا رہے گا؟
  • کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، تین دن ہیٹ ویو رہے گا، محکمہ موسمیات
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
  • کراچی میں ہیٹ ویو، سورج سوا نیزے پر آگیا
  • کراچی میں آج سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کا خدشہ
  • کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی، الرٹ جاری