Express News:
2025-04-22@11:30:13 GMT

آئی سی سی کی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری، بابراعظم کی تنزلی

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی)  نے ٹی 20 کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جاری کردہ بلے بازوں کی  رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر بدستور براجمان ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ میں پاکستانی بلے باز بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے جب کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا 9 واں نمبر ہے۔

رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 20 درجے ترقی کے بعد 13 ویں  اور  نیوزی لینڈ کے فن ایلن 8 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی  بالنگ رینکنگ میں  ویسٹ انڈیز کے اسپنر عقیل حسین کا پہلا  نمبر ہے، رینکنگ میں  پاکستان کا کوئی بھی گیند باز ٹاپ 20 میں بھی شامل ہوسکا۔

آئی سی سی کی بولرز رینکنگ میں پاکستانی بولر حارث رؤف  26 ویں نمبر پر ہیں، ان کے علاوہ فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی 30ویں نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ ٹی 20 آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کا پہلا نمبر ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویں نمبر پر

پڑھیں:

معروف پاکستانی شیف انتقال کر گئے

راحیل بیگ: معروف پاکستانی شیف ذاکر انتقال کر گئے 

شیف ذاکر امریکہ میں مقیم تھے ،شیف ذاکر ایک ماہ پہلے پاکستان آئے تھے ،معروف شیف ذاکر حسین  کے انتقال کی تصدیق خاندان کے قریبی ذرا ئع نے کی ،شیف ذاکر حسین کئی سالوں تک مختلف نجی چینلز پر پروگرام کرتے رہے،اپنے منفرد ذائقے اور کھانا بنانے کے انداز سے مقبول تھے

شیف ذاکر حسین نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی بنائی

ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی

متعلقہ مضامین

  • اے آئی نے چاہت اور بابراعظم کا مقابلہ کرواڈالا؛ ویڈیو پر مداح حیران
  • معروف پاکستانی شیف انتقال کر گئے
  • سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون آتے ہی چھا گیا!
  • پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
  • پی ایس ایل 10: آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جوڑ پڑے گا
  • کینیڈا ٹی 10 لیگ میں پاکستانی اسٹارز نے بھی رجسٹریشن کروالی
  • بابراعظم اپنے کیریئر کے مشکل ترین دور سے دوچار
  • پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا: شاداب خان
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفی کمال
  • چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے بلاسود قرضے دئیے جا رہے ہیں: شافع حسین