Daily Ausaf:
2025-04-22@07:28:23 GMT

حسن نواز پر جرمانہ، شریف خاندان کا مؤقف سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز پر جرمانے کے حوالے سے گردش کرتی خبروں پر شریف فیملی کا مؤقف سامنے آگیا۔

شریف فیملی سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ حسن نواز کے حوالے سے چلنے والی خبر پرانی ہے، گزشتہ برس گزٹ نے دیوالیہ ہونے کا ریکارڈ پبلش کیا جو ایچ ایم آر سی نے اب اپنی ویب سائٹ پر شیئر کیں۔ذرائع کے مطابق اپریل 2024 میں پبلش گزٹ میں حسن نواز کو ہونے والے جرمانے کا ذکر نہیں تھا، گزشتہ سال کے گزٹ میں ان کے ذمہ واجب الادا 9.

4 ملین پاؤنڈ کا ذکر نہیں تھا۔

حسن نواز پر عائد 5.2 ملین پاؤنڈ جرمانے کی رقم بھی ایچ ایم آر سی نے پبلش کی، تاہم گزشتہ برس پبلش ہونے والے گزٹ میں 5.2 ملین پاؤنڈ جرمانے کا ذکر نہیں تھا۔قبل ازیں، خبر سامنے آئی کہ برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں حسن نواز کو ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیا گیا۔ برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے ان پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا، انہوں نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک 9.4 ملین پاؤنڈ ٹیکس ادا نہیں کیا۔

حسن نواز کے خلاف برطانوی حکومت کی جانب سے کی گئی کارروائی کے بارے میں سرکاری ویب سائٹ پر تفصیلات شیئر کی گئیں۔قانونی ماہرین نے رائے دی کہ چند ماہ قبل دیوالیہ ہونے کے باوجود حسن نواز سے جرمانے کی وصولی کا امکان ہے۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ملین پاو نڈ حسن نواز

پڑھیں:

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا

لندن (نیوز ڈیسک) صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔

ڈاکٹروں کے مشورہ پر سابق وزیراعظم کے لندن میں قیام میں توسیع کی گئی، ڈاکٹروں نے نواز شریف کو مزید ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دے د یا۔

صدر مسلم لیگ ن نے واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کرالی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بہاولپور: ریسٹورنٹ، بیکری، بیوریجز پلانٹ پر جرمانے
  • صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا
  • بلوچستان کا بحران اور نواز شریف
  • نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے پر لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا
  • سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کم نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
  • نواز اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنےکی ہدایت کی ہے: رانا ثنا
  •  نواز شریف اور شہباز شریف نے متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی
  • بجٹ سے پہلے کینالز منصوبہ ختم کرائینگے مراد علی شاہ:نواز‘ شہباز شریف نے  تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی‘ رانا ثنا
  • متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
  • وزیراعظم اور نواز شریف کی کینال منصوبے پر پی پی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت