صبور اور علی انصاری کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ صبور علی اور ان کے شوہر اداکار علی انصاری نے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر شیئر کردیں۔
دونوں نے 19 مارچ کو نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے والدین بننے کی تصدیق کی۔
دونوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں 18 مارچ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی اور ساتھ ہی انہوں نے بیٹی کا نام بھی بتا دیا۔
صبور علی اور علی انصاری نے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام سرینا علی رکھا ہے۔
دونوں کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں بچے سے محبت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دونوں کی جانب سے اپنے ہاں بچے کی پیدائش کی پوسٹ پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اگرچہ دونوں نے بتایا کہ ان کے ہاں 18 مارچ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ بچی کی پیدائش کہاں ہوئی اور اب زچہ و بچہ کی صحت کیسی ہے۔
صبور علی اور علی انصاری نے واضح طور پر اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان بھی نہیں کیا تھا، تاہم فروری 2025 میں صبور علی کی گود بھرائی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
گود بھرائی کی ویڈیو وائرل ہونے پر بھی دونوں نے اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔
صبور علی کو بھی مختلف تقریبات میں دیکھا جاتا رہا جب کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہیں، جن میں واضح طور پر ان کے ’بے بی بمپ‘ کو نہیں دیکھا گیا۔
دونوں نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد جنوری 2022 میں شادی کی تھی اور اب تین سال بعد ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔
View this post on InstagramA post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)
مزیدپڑھیں:خواہش ہے پاکستان عالمی ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے، آسٹریلوی ہائی کمشنر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بچے کی پیدائش علی انصاری صبور علی اپنے ہاں بتایا کہ کے ہاں
پڑھیں:
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنماء تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں آج صبح انتقال کر گئے۔ پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنماء تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
یاد رہے کہ پوپ فرانسس کا نام خورجے ماریو برگولیو تھا اور انہوں نے 2013ء میں پوپ بینڈکٹ کے استعفے کے بعد پوپ کا عہدہ سنبھالا تھا، پوپ فرانسس اس سے پہلے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے آرچ بشپ تھے۔ پوپ فرانسس گذشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اور 14 فروری کو سانس کی شدید تکلیف کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا، نمونیا کے باعث 5 ہفتے اسپتال میں گزارنے کے بعدپوپ فرانسس گذشتہ ماہ ویٹی کن لوٹے تھے۔