Nawaiwaqt:
2025-04-22@14:24:06 GMT

عید کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

عید کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو 3 بج کر 58 منٹ پر ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 مارچ کو رویت کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی اور اسی دن چاند براہ راست آنکھ سے نظر آنے کا قوی امکان ہے

دوسری جانب وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

عید الفطر کی تعطیلات پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک ہوں گی۔

کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ہیٹ ویو کے خطرات؛ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کب ہوں گی؟

ہیٹ ویو کے خطرات؛ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کب ہوں گی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:ملک میں موسم گرما سے قبل ہی گرمی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے جب کہ کئی شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارد کیا گیا ہے۔

پنجاب میں شدید گرمی اور متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے درخواست کی ہے کہ چھٹیاں یکم جون ہی سے شروع کی جائیں، تاہم ہیٹ ویو کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے تاریخ میں رد و بدل بھی ممکن ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سیکرٹری تعلیم پنجاب خالد نذیر وٹو کے مطابق محکمہ تعلیم نے ہیٹ ویو کے خدشے کے باوجود تعطیلات کے لیے سالانہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق ہی تاریخ تجویز کی ہے، تاہم موسم کی شدت میں اضافے کی صورت میں قبل از وقت چھٹیوں کا فیصلہ بھی خارج از امکان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعلیٰ سے گزارش کی ہے کہ تعطیلات یکم جون سے شروع کی جائیں۔ حتمی منظوری مریم نواز دیں گی، جس میں گرمی کی شدت اور متعلقہ ماہرین کی پیش گوئی کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے اپریل کے آغاز میں اسکولوں کے اوقات میں 30 منٹ کی کمی کی تھی اور یہ نیا شیڈول 7 اپریل سے نافذ ہے جو 15 اکتوبر تک لاگو رہے گا۔ اب اسکول صبح 7:30 بجے کھلتے ہیں جبکہ بند ہونے کے اوقات سنگل اور ڈبل شفٹ کے لحاظ سے مختلف رکھے گئے ہیں۔

اگرچہ اسکولوں کے اوقات میں نرمی کی گئی ہے، مگر والدین کی بڑی تعداد شدید گرمی میں بچوں کی صحت کے حوالے سے تحفظات رکھتی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد از جلد موسم گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کرے تاکہ بچوں کو ہیٹ ویو سے محفوظ رکھا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنظام کی بہتری کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی، ضرورت ہوئی تو مزید قانون سازی کریں گے، وزیر قانون سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی اسرائیلی فوج نے فلسطینی امدادی کارکنوں کی ہلاکت کو پیشہ ورانہ ناکامی قرار دیدیا، ڈپٹی کمانڈربرطرف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی امریکا کا افریقا میں غیرضروری سفارت خانے اور قونصل خانے بند کرنے پر غور حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • شدید گرمی جاری؛ گرج چمک کیساتھ بارش کہاں ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا
  • پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں، محکمہ موسمیات نے بُری خبر سنادی
  • رانی مکھرجی کی فلم ’مردانی 3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • ہیٹ ویو کے خطرات؛ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کب ہوں گی؟
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا
  • کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ، صبح سے شدید گرمی، پارہ کتنا رہے گا؟
  • کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، تین دن ہیٹ ویو رہے گا، محکمہ موسمیات
  • کراچی آج سے 3 دن تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، الرٹ جاری
  • محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کیلیے بُری خبر کا الرٹ جاری