ٹک ٹاک بنانے سے روکنے پر چوکیدار کی اسکول ہیڈ ماسٹر پر فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے. جہاں سرکاری اسکول کے احاطے کے اندر ٹک ٹاک بنانے سے منع کرنے پر گارڈ نے مشتعل ہوکر فائرنگ کردی۔سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری اسکول سید اکبر نوشہرہ میں ٹک ٹاک بنانے سے روکنے پر چوکیدار آپے سے باہر ہوگیا اور ہیڈ ماسٹر پر فائرنگ کر دی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائرنگ کے بعد اسکول میں خوف و ہراس پھیل گیا اور طلبہ شدید خوفزدہ ہو گئے۔ دوسری جانب اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور چوکیدار کو گرفتار کر لیا۔ڈی ای او نوشہرہ کے مطابق معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو سات دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بہار کے سابق رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم وقف قانون کی حمایت کرنے پر جنتا دل یونائیٹڈ سے مستعفی
پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد سے 20 سے زیادہ مسلمان لیڈروں نے جے ڈی یو سے استعفی دے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار میں سابق رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے وقف قانون کی حمایت کرنے پر جنتا دل یونائیٹڈ سے مستعفی ہو کر وزیراعلیٰ نتیش کمار کو اہم سیاسی جھٹکا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیمانچل میں جے ڈی یو کے سرکردہ رہنما ماسٹر مجاہد عالم نے جو کوچدھامن سے دو بار رکن اسمبلی رہ چکے ہیں اور 2024ء کے لوک سبھا انتخابات میں کشن گنج سے این ڈی اے کے امیدوار تھے، کشن گنج میں یہ اعلان کیا جہاں انہوں نے نتیش کمار کے بینرز اور پوسٹرز بھی ہٹا دیے۔ ان کے ساتھ ان کے سینکڑوں حامیوں نے بھی پارٹی سے استعفی دے دیا۔ مجاہد عالم نے کہا کہ چونکہ نتیش کمار کے ارکان نے پارلیمنٹ میں وقف بل کی حمایت کی اس لئے میں نے بنیادی رکنیت سمیت پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماسٹر مجاہد عالم کو طویل عرصے سے سیمانچل میں نتیش کمار کے نچلی سطح کے سب سے قابل اعتماد رہنمائوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔ پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد سے 20 سے زیادہ مسلمان لیڈروں نے جے ڈی یو سے استعفی دے دیا ہے۔ ان کے استعفیٰ سے پارٹی کی اقلیتی صفوں میں گہرے عدم اطمینان کی عکاسی ہوتی ہے۔