سابق کمشنر کوئٹہ کی صاحبزادی کا ایئر ہوسٹس پر حملہ، دانت توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی صاحبزدای نے تلخ کلامی کے بعد نجی ایئرلائن کی ایئر ہوسٹس کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی فلائٹ میں پیش آیا جس میں سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی اپنی بیٹی صائمہ کے ساتھ ہمراہ سفر کررہے تھے، کوئٹہ ایئر پورٹ پر چیک ان کرتے وقت بھی دونوں مسافروں نے عملے سے بدتمیزی کی۔
بعد ازاں جہاز میں سوار ہونے کے بعد بھی سابق کمشنر افتخار جوگزئی اور ان کی بیٹی صائمہ جوگزئی نے مبینہ طور پر پر عملے کے ساتھ غیرشائستہ زبان استعمال کی اور طیارے میں شورشرابہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق کپتان کو معاملے سے آگاہ کیا گیا جب کہ صورتحال کے پیش نظر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو طیارے میں فوری طور پر طلب کرلیا گیا۔
مسلسل ہنگامہ آرائی پر طیارے کے کپتان نے مسافروں کے تحفظ کی خاطر باپ اور بیٹی کو آف لوڈ کرنے کے لیے کہا جس پر صائمہ جوگزئی نے طیارے سے اترنے سے انکار کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اس دوران صائمہ جوگزئی نے غصے میں فضائی میزبان کو مکا مارا جس سے خاتون فضائی میزبان کی ناک سے خون بہنے لگا اور ایک دانت بھی ٹوٹ گیا جس کے بعد اے ایس ایف نے دونوں باپ بیٹی کو حراست میں لے لیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، 25 سے زائد زخمی
جامشورو میں تھانا بولا خان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی اور 25 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 4 بچے بھی شامل ہیں، 12 افراد کی لاشیں بولا خان اسپتال میں ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق ٹرک تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گر گیا، ٹرک میں 40 سے زائد افراد سوار تھے، جو بلوچستان میں گندم کی کٹائی کے بعد واپس آرہے تھے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بھِیل برادری سے تھا، زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
Post Views: 1