اسلام آباد:سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے کیس میں  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن  علیمہ خان  جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق علیمہ خان کو گزشتہ جمعہ کے روز طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ ذاتی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوئی تھیں۔ جمعے کے روز علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکیل خالد یوسف چوہدری جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30کے تحت آئی جی آسلام آباد کی سربراہی میں بنائی کی گئی ہے۔  جے ائی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنماؤں کے حوالے سے شواہد بھی موجود ہیں۔جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد علیمہ خان واپس روانہ ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان سے جے آئی ٹی نے 2 گھنٹے تک سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوال و جواب کیے۔علیمہ خان تیسری بار طلب کرنے کے بعد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں اور میڈیا سے کوئی بات کیے بغیر واپس روانہ ہو گئیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جے آئی ٹی کے سامنے پیش علیمہ خان

پڑھیں:

حرا سومرو اور رنویر سنگھ کی اے آئی تصاویر پر ہنگامہ، سوشل میڈیا صارفین برہم

پاکستانی اداکارہ حرا سومرو اپنی باکمال کارکردگی اور بے تکلف مزاج کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔

حرا اکثر اپنے خیالات کھل کر بیان کرتی ہیں، چاہے اس پر تنقید ہی کیوں نہ ہو۔ تاہم اس بار ان کے تازہ اقدام نے انہیں سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل کا سامنا کروا دیا ہے۔

تیرے بن اور دو کنارے جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی حرا سومرو نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ایک رومانوی اے آئی فوٹو شوٹ تخلیق کیا۔

یہ سب ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رنویر سنگھ اپنی نئی فلم دھرندھر میں کام کر رہے ہیں، جس میں پاکستان کو منفی اور غیر حقیقی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

فلم کے اس تاثر کے باوجود حرا نے اپنے پسندیدہ اداکار کی حمایت جاری رکھی اور تصاویر کو مزاحیہ اور چلبلی کیپشنز کے ساتھ شیئر کیا۔

        View this post on Instagram                      

ایک تبصرے میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ رنویر سنگھ مسلمانوں سے نفرت نہیں کرتے، بس انہیں پیسہ بہت پسند ہے۔

سوشل میڈیا صارفین ان تصاویر پر برہم ہیں اور حرا کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’پاکستانی اداکاروں میں واقعی کوئی خودداری نہیں بچی‘۔

کسی نے کہا کہ ’اینٹی پاکستان فلم کے بعد بھی ایسی تصویریں؟ حیرت ہے! ‘ جبکہ ایک صارف نے سوال اٹھایا ’کیا ہم اتنے کم ظرف ہو گئے ہیں؟‘۔

متعلقہ مضامین

  • بدنام زمانہ ایپسٹن جنسی اسکینڈل؛ ٹرمپ کی ہوشربا تصاویر بھی سامنے آگئیں
  • نادرا کی لسانی بنیادوں پر امتیازی نوٹس سے متعلق وضاحت، گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد
  • کولکتہ میں اسٹار فٹبال میسی پر مشتعل ہجوم نے بوتلیں برسا دی گئیں
  • ڈنمارک میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی تیاری
  • ایک اور ملک 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کیلئے تیار
  • ڈکی بھائی کی جیل کہانی پر نیا تنازع—سینڈوچز کس نے کھائے؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست پر اہم پیشرفت
  • حرا سومرو اور رنویر سنگھ کی اے آئی تصاویر پر ہنگامہ، سوشل میڈیا صارفین برہم
  • اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو
  • ٹرمپ گولڈ کارڈ حاصل کرنے والے کیا فوائد حاصل کرسکیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں