سابق کمشنر کوئٹہ کی صاحبزادی نے ایئر ہوسٹس کو زخمی کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی صاحبزدای نے تلخ کلامی کے بعد نجی ایئرلائن کی ایئر ہوسٹس کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی فلائٹ میں پیش آیا جس میں سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی اپنی بیٹی صائمہ کے ساتھ ہمراہ سفر کررہے تھے.کوئٹہ ایئر پورٹ پر چیک ان کرتے وقت بھی دونوں مسافروں نے عملے سے بدتمیزی کی۔
بعد ازاں جہاز میں سوار ہونے کے بعد بھی سابق کمشنر افتخار جوگزئی اور ان کی بیٹی صائمہ جوگزئی نے مبینہ طور پر پر عملے کے ساتھ غیرشائستہ زبان استعمال کی اور طیارے میں شورشرابہ کیا۔رپورٹ کے مطابق کپتان کو معاملے سے آگاہ کیا گیا جب کہ صورتحال کے پیش نظر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو طیارے میں فوری طور پر طلب کرلیا گیا۔مسلسل ہنگامہ آرائی پر طیارے کے کپتان نے مسافروں کے تحفظ کی خاطر باپ اور بیٹی کو آف لوڈ کرنے کے لیے کہا جس پر صائمہ جوگزئی نے طیارے سے اترنے سے انکار کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران صائمہ جوگزئی نے غصے میں فضائی میزبان کو مکا مارا جس سے خاتون فضائی میزبان کی ناک سے خون بہنے لگا اور ایک دانت بھی ٹوٹ گیا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کوئٹہ: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینر سے 2600 کلو افیون برآمد
— فائل فوٹوافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت کینیڈا بھیجے جانے والے کنٹینر سے 2600 کلو گرام افیون برآمد کر لی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق انسدادِ منشیات فورس نے کراچی پورٹ پر ساؤتھ ایشیاء پاکستان ٹرمینل پر سامان کی تلاشی کے دوران افیون برآمد کر لی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 1816 میں سے 260 کارٹن میں افیون برآمد ہوئی۔
کوئٹہ کے کچلاک بائی پاس روڈ کے غیر آباد علاقے میں اے این ایف نے کار روائی کرکے 60 کلو چرس بر آمد کرلی۔
منشیات کو کشمش میں اس طرح ملایا گیا تھا کہ رنگ اور شکل ایک جیسی لگ رہی تھی۔
کنٹینر کا سامان قندھار میں افغان کسٹم حکام نے کلیئر کیا جو کینیڈا بھیجا جانا تھا۔
یہ شپمنٹ قندھار سے کینیڈا میں ایک کمپنی کے لیے بک کرائی گئی تھی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔