پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور میزبان دانش تیمور نے 4 شادیوں کی اجازت سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت پیش کردی۔

رمضان ٹرانسمیشن کے دوران، دانش تیمور کی اہلیہ عائزہ خان کو بھی مدعو کیا گیا تھا، جہاں ایک موقع پر دانش نے چار شادیوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اسلام نے انہیں چار شادیوں کی اجازت دی ہے لیکن اگر وہ ایسا نہیں کر رہے تو یہ ان کی اہلیہ عائزہ سے محبت اور احترام ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

دانش کا کہنا تھا کہ ’آج میں یہ بات عائزہ کے ساتھ اور سب کے سامنے کہہ رہا ہوں مجھے اللہ نے چار شادیوں کی اجازت دی ہے اور یہ میرا حق ہے جو مجھ سے کوئی چھین نہیں سکتا لیکن میں ایسا کر نہیں رہا یہ میری عائزہ کیلئے محبت اور احترام ہے کہ فی الحال میں ان کے ساتھ ہوں‘۔

فی الحال عائزہ کے ساتھ ہوں یہ کہنے پر دانش تیمور کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس پر وضاحت پیش کرتے ہوئے انہوں نے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ایسا اس لئے کہا کیوںکہ موت زندگی کا کچھ معلوم نہیں کیا معلوم اگلے لمحے وہ رہیں نہ رہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نئی ویڈیو میں دانش کہہ رہے ہیں کہ ’میں آپ سے کہوں گا کہ سب لوگوں کو یہ لفظ فی الحال استعمال کرنا چاہیے، میں آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں کہ مجھے 4 شادیوں کی اجازت ہے میں کر نہیں رہا کیونکہ مجھے عائزہ سے پیار ہے اور فی الحال میں اس کے ساتھ ہوں، اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے نہیں پتہ ایک سیکنڈ کے بعد میں زندہ رہوں یا نہیں۔‘

اداکار نے کہا کہ ’یہ جو لفظ ہے کہ میں ہمیشہ ہوں، ہمیشہ کوئی نہیں رہتا کسی کے ساتھ‘۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شادیوں کی اجازت دانش تیمور فی الحال کے ساتھ

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،علیمہ خان کے علاوہ 2بہنوں کو اجازت مل گئی 

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہن علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن ہے،بانی پی ٹی آئی سے 2بہنوں اور قاسم خان کو ملاقات کی اجازت مل گئی،ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین خان کو ملاقات کی اجازت دی گئی،علیمہ خان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • تھیٹر کے ساتھ شادیوں میں بھی فحش گانوں پر پابندی عائد کی جائے، فنکاروں کا مطالبہ
  • طعنہ دینے والے ہمارے ووٹوں سے ہی صدر بنے ،بلاول کی حکومت پر سخت تنقید سے متعلق رانا ثنا کا ردعمل
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،علیمہ خان کے علاوہ 2بہنوں کو اجازت مل گئی 
  • کسی کو فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے: حنیف عباسی
  • عراقچی کی تقریر منسوخ کردی گئی: اقوام متحدہ میں ایران کے مشن کی وضاحت
  • خیبرپختونخوا حکومت نے مدارس کیلیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی
  • خیبر پختونخوا حکومت نے مدارس کی گرانٹ 3کروڑ سے بڑھا کر 10کروڑروپے کردی
  • گانچھے میں کل دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا
  • فوراً اپنے فون اپڈیٹ کریں، ایپل نے آئی فون صارفین کیلئے وارننگ جاری کردی
  • اُروشی روٹیلا کی مندر سے متعلق بیان پر وضاحت، قانونی کارروائی کی دھمکی