Daily Mumtaz:
2025-12-13@23:01:38 GMT

بنگلادیش کے 15 کرکٹرز ملائیشیا میں گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

بنگلادیش کے 15 کرکٹرز ملائیشیا میں گرفتار

بنگلادیش کے 15 کرکٹرز کو ملائیشیا میں گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے 15 کرکٹرز کو ملائیشیا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، کرکٹرز کا ایک گروپ ملائیشیا ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جارہا تھا۔

ملائیشین حکام کے مطابق جس ٹورنامنٹ میں شرکت کا بتایا گیا اس کا وجود ہی نہیں تھا جس کے بعد تمام کرکٹرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملائیشیا کی بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی نے یہ کارروائی مکمل کی، کرکٹرز کو 17 مارچ کو کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔

کرکٹرز نے پیناگ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کا بتایا جبکہ تحقیقات میں پتہ چلا کہ ایسے کسی ٹورنامنٹ کا وجود ہی نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گروپ کے دعوے کے مطابق 21 سے 23 مارچ تک کوئی ٹورنامنٹ شیڈول نہیں، اس حوالے سے تمام قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کرکٹرز کو کے مطابق

پڑھیں:

کراچی: اورنگی ساڑھے 11 سے لاپتہ خاتون کی لاش برآمد، ملزم گرفتار

—فائل فوٹو

پولیس حکام نے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر ساڑھے 11 سے لاپتہ خاتون کی لاش ملنے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کے مطابق 65 سالہ خاتون 4 دسمبر سے لاپتہ تھیں، اُن کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، جس نے ذاتی رنجش پر خاتون کو قتل کر کے لاش بوری میں پھینکنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر خاتون کی لاش گلشنِ بہار کے قریب جھاڑیوں سے برآمد کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: اورنگی ساڑھے 11 سے لاپتہ خاتون کی لاش برآمد، ملزم گرفتار
  • کرپشن کے الزامات کے بعد بھارتی کرکٹ کے چار کھلاڑیوں پر پابندی
  • پی ایس ایل روڈ شو کے لیے قومی کرکٹرز نیو یارک پہنچ گئے
  • انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملائیشیا 48 رنز پر ڈھیر
  • انڈر 19 ایشیا کپ: سمیر منہاس، احمد حسین کی سنچریز، پاکستان نے 345 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا
  • بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹرپر منتقل
  • انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کی ملائیشیا کیخلاف بیٹنگ جاری
  • کراچی: کورنگی میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
  • ملتان: اسپیشل کھلاڑیوں کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک کھلاڑی شاٹ کھیلتے ہوئے
  • اٹک میں بس ڈرائیور سے جعلی نوٹ برآمد