سنیتا ولیمز کی خلاء سے محفوظ واپسی پر بھارت میں جشن کا ماحول
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مارچ 2025ء) ناسا کے خلاباز بیری بوچ ولمور اور بھارتی نژاد سنیتا ولیمز نو ماہ سے بھی زائد عرصے سے خلا میں پھنسے ہوئے تھے، اورمنگل کے روز زمین پر ان کی محوظ واپسی پر بھارت نے بھی راحت کی سانس لی اور ملک میں جشن کا ماحول ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا کہ یہ دونوں خلا نوردوں، سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کی ہمت اور استقامت کا امتحان تھا۔
خلا میں نو ماہ پھنسے رہنے کے بعد ناسا کے خلاباز زمین پر محفوظ واپس
سنیتا ولیمز کو "نابغہ روزگار" اور "آئیکون" قرار دیتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا اور ساتھی خلاباز بوچ ولمور کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خلابازوں کا طویل قیام "حوصلے، ہمت اور بے پناہ انسانی جذبے کا امتحان" تھا۔
(جاری ہے)
دونوں کا خلائی مشن چند دنوں کے لیے تھا لیکن تکینکی خرابیوں کی وجہ سے یہ نو ماہ سے زیادہ طویل ہو گیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیتا ولیمز کو ایک خط لکھا ہے اور کہا کہ وہ انہیں بھارت میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔
یکم مارچ کو لکھے گئے خط میں، جسے مرکزی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی جتیندر سنگھ نے ایکس پر شیئر کیا ہے، مودی نے کہا کہ وہ جب امریکہ کے دورے پر گئے تھے تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے پیشرو جو بائیڈن سے ملاقات کے دوران ان (سنیتا) کی خیریت بھی دریافت کی تھی۔
پہلی بھارتی خلائی پرواز میں سوار ہونے والے خلاباز کون؟
مودی نے اس خط میں لکھا، "بھارت کے ایک عشاریہ چار بلین افراد نے ہمیشہ آپ کی کامیابیوں پر بہت فخر کیا ہے۔ اور حالیہ پیش رفت نے ایک بار پھر آپ کے متاثر کن عزم اور استقامت کو ظاہر کیا ہے۔"
مودی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا،"ان کا غیر متزلزل عزم ہمیشہ لاکھوں لوگوں کو متاثر کرے گا۔
" سنیتا ولیمز جلد ہی بھارت کا دورہ کریں گیسنیتا ولیمز کے اہل خانہ نے ان کی واپسی کا جشن منانے کا اعلان کیا ہے۔
سنیتا کی بھابھی فالگنی پانڈیا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا پورا خاندان "خوش" ہے کہ وہ خلا میں نو ماہ کے غیر متوقع قیام کے بعد بحفاظت زمین پر واپس آگئی ہیں۔
فالگنی نے تصدیق کی کہ سنیتا ولیمز جلد ہی بھارت کا دورہ کریں گی۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن امید کی کرن ہے، کرسٹوفیروٹی
فالگنی نے کہا کہ ہم اس کی متعین تاریخ تو نہیں بتاسکتے "لیکن وہ یقینی طور پر جلد ہی بھارت آنے والی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ اسی سال۔"
انسٹھ سالہ سنیتا، جو کہ سابق امریکی بحریہ کی کپتان ہیں، 19 ستمبر 1965 کو اوہائیو میں ایک گجراتی والد دیپک پانڈیا کے ہاں پیدا ہوئیں۔
جن کا آبائی گھر مہسانہ ضلع کے جھولاسان میں ہے۔ بالی وڈ اداکاروں نے بھی جشن منایاچرنجیوی، آر مادھون، اور جیکی شراف جیسے فلمی اداکاروں نے بھی سنیتا اور ساتھی خلاباز بوچ ولمور کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
چرنجیوی نے ایکس پر لکھا، "زمین پر خوش آمدید! سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور۔ تاریخی اور بہادرانہ وطن واپسی!!!"
اداکار آر مادھون نے اس ویڈیو کو دوبارہ شیئر کیا جس میں سنیتا کو واپسی پر کیمرے کی طرف ہاتھ لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے لکھا، "زمین پر واپس خوش آمدید ہماری پیاری سنیتا ولیمز۔ ہماری دعاؤں کا جواب مل گیا ہے۔ آپ کو محفوظ اور مسکراتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ خلا میں 260 سے زیادہ غیر یقینی دنوں کے بعد یہ خدا کے فضل اور لاکھوں دعاؤں کا جواب ہے۔"اداکار جیکی شراف نے لکھا، "خلا میں نو ماہ کا غیر معمولی صبر، غیر متزلزل لچک، اور دریافت کے ناقابل تسخیر جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔
"اداکاروں کے علاوہ، سوشل میڈیا پر متعدد اہم شخصیات ان کی بہادری اور ہمت کو سراہ رہے ہیں۔
صنعت کار آنند مہندرا نے سنیتا ولیمز کے ساتھ اپنی"ملاقات" کو یاد کیا۔ انہوں نے جولائی 2023 میں واشنگٹن میں اپنی وہ سیلفی بھی شیئر کی، جس میں وہ مکیش امبانی، ورندا کپور اور سنیتا ولیمز کے ساتھ موجود تھے۔
خیال رہے سنیتا ولیمز خلا میں جانے والی بھارتی نژاد پہلی خلاباز نہیں ہیں۔ ہریانہ کی 'ونڈر گرل' کلپنا چاولہ 2003 میں اپنی دوسری خلائی پرواز سے واپس آتے ہوئے ہلاک ہو گئی تھیں، جب خلائی شٹل کولمبیا دھماکے سے اڑ گیا تھا۔ راکیش شرما بھارت کے پہلے خلا باز تھے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سنیتا ولیمز واپسی پر خلا میں نے ایک کیا ہے نو ماہ کہا کہ
پڑھیں:
کراچی میں تھانے بھی غیر محفوظ، شہری کی قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری
کراچی:ضلع کورنگی کے الفلاح تھانے کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔
شہرِ قائد میں موٹرسائیکلوں کی چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ اب تو تھانے بھی محفوظ نہیں۔
ضلع کورنگی کے الفلاح تھانے میں ملاقات کے لیے آنے والا شہری اپنی قیمتی موٹر سائیکل سے محروم ہوگیا۔
پولیس افسر سے ملنے آئے شہری کی موٹر سائیکل تھانے کے گیٹ سے چوری ہوگئی۔ واردات سے پہلے چور نے ڈیوٹی افسر اور دیگر اہلکاروں سے رپورٹ کرانے کے بہانے سلام دعا بھی کی۔
ایس ایچ او الفلاح راؤ عمیر کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 2 کے رہائشی شہری شاہد پرویز کی موٹر سائیکل 20 اپریل کو چوری ہوئی تھی اور متاثرہ شہری نے اپنی ون ٹو فائیو موٹرسائیکل تھانے کے باہر نجی فارم ہاؤس کے گیٹ پر کھڑی کی تھی۔
پولیس نے متاثرہ شہری شاہد پرویز کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 25/202 بجرم دفعہ 381 اے تحت نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی۔