وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ۔وفاقی حکومت کی جانب سے آج عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا، اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے جس کے تحت وفاقی حکومت نے اس بار عیدالفطر کے موقع پر سرکاری طور پر 3 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے،
یہ تعطیلات 31 مارچ پروز پیر سے 2 اپریل بروز بدھ تک ہوں گی۔بتایا جارہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی آمد میں 2 ہفتوں سے بھی کم وقت باقی رہ گیا.
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ماہ شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو دن 3 بج کر58 منٹ پر ہوگی جب کہ 30 مارچ اور 29 رمضان کورویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا تو اجلاس کے وقت چاند کی عمر27 گھنٹے ہوگی، جس کی وجہ سے ماہ شوال کا چاند بآسانی دیکھا جا سکے گا
غروب آفتاب اورغروب قمر کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا فرق ہے، چاند ایک گھنٹے تک دیکھا جا سکے گا، یعنی 30 مارچ کوچاند نظرآنے کی توقع ہے، یکم شوال 31 مارچ کوہوگی، تاہم ماہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
دوسری جانب مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ دنیا کے تقریباً 30 شہروں میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، جن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، ماسکو اور اوٹاوہ شامل ہیں۔
حکومت سے علیحدہ ہونے اور اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کیلئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وفاقی حکومت کا اعلان
پڑھیں:
غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
فائل فوٹواسلام آباد ایکسپریس وے پر غزہ مارچ کے بعد انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔
متبادل ٹریفک پلان کے تحت امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کے تمام داخلہ راستے عارضی طور پر بند کردیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرینا، نادرا، میریٹ اور ایکسپریس چوک تاحکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گے، شہری راول ڈیم سے فیض آباد جانے والے کشمیر چوک پارک روڈ استعمال کریں۔
ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق شہری اوجڑی کیمپ لوپ سے ایکسپریس وے جانے والے ڈھوک کالا خان سروس روڈ استعمال کریں۔
انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد کےلیے راولپنڈی ڈبل روڈ سے نائنتھ ایونیو جبکہ کرال سے راولپنڈی جانے والے پرانا ایئرپورٹ راول روڈ استعمال کریں۔
ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی جانے کےلیے سری نگر ہائی وے نیو ڈبل روڈ اور اسلام آباد سے نیو ایئرپورٹ کےلیے سیونتھ ایوینیو مارگلہ روڈ، ایران ایوینیو استعمال کریں۔
انتظامیہ کے مطابق آئی ایٹ سے فیصل ایونیو کےلیے شہری نائنتھ ایونیو سری نگرہائی وے استعمال کریں۔ اس دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لیے مصروف عمل ہے۔