کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس بدستور معطل
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس بحال نہیں ہو سکی، کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل کی بندش کو 8 روز ہو گئے۔
صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس ساتویں روز بھی معطل ہے ۔
حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی مرمت ہو چکی ہے اور ٹرین سروس بھی جلد بحال کی جائے گی۔
یار رہے کہ11 مارچ کو ضلع کچھی میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس معطل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے واش روم سے پھندا لگی لاش برآمد
لاہور میں تیزگام ٹرین کے واش روم سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے، ریلوے پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جا نے والی تیزگام ایکسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن پر رُکی تو اس کے ٹوائلٹ سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔
مسافروں کی اطلاع پر ریلوے پولیس نے لاش تحویل میں لے لی، جاں بحق شخص کی عمر 60 سے 70 سال کے درمیان ہے۔
مسافر کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔