ویب ڈیسک:شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس 30 مارچ   کو طلب کر لئے گئے ہیں۔

 سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی میں منعقد ہوگا، جہاں شوال کا چاند دیکھنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے شہادتیں وصول کی جائیں گی۔

اجلاس میں مذہبی سکالرز، ماہرین موسمیات اور دیگر شرکت کریں گے، چاند نظر آنے یا نہ آنے کی صورت میں پاکستان میں عید الفطر منانے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر  ماں کو  قتل کردیا

 واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس 28 فروری کو پشاور میں ہوا تھا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

راؤ دلشاد : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس میں 4بجے  شروع ہونا ہے ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اجلاس کی میزبانی کریں گے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ اجلاس میں شرکت کریں گے
سینئر وزیر مریم اورنگزیب ،خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوں گے،

پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور ندیم افضل چن ،سید حسن مرتضی اور حیدر علی گیلانی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے،بیٹھک میں گزشتہ اجلاس کی فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا
دونوں جماعتوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا
 

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

متعلقہ مضامین

  • مائنز اینڈ منرلز بل مسترد: جے یو آئی کا نئے الیکشن کے مطالبے کا اعادہ 
  • جے یو آئی اجلاس:سیاسی جدوجہد جاری رکھنے اور سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ
  • جے یو آئی اجلاس، کسی سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ
  • جے یو آئی کا پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی اتحاد میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ
  •   دلہا دلہن کا مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کر انے کا بل منظور
  • جے یو آئی کا 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کا اعلان
  • کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا، مرتضیٰ حسن
  • کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا : مرتضی حسن
  • پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اجلاس شروع