Nawaiwaqt:
2025-04-22@14:24:14 GMT

صدر مملکت آصف علی زرداری کا آج دورہ کوئٹہ متوقع

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

صدر مملکت آصف علی زرداری کا آج دورہ کوئٹہ متوقع

صدر مملکت آصف علی زرداری کا آج دورہ کوئٹہ متوقع ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔  صدر سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ اور عمائدین سے ملاقات بھی کریں گے۔اور  صدر آصف زرداری گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کریں گے۔  ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ دورے کے دوران، صدر آصف زرداری پیپلز پارٹی کے وزراء، اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں صوبائی ترقی، سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کریں گے

پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ

علامہ رمضان توقیر نے اس موقع پر علاقہ عمائدین اور عوام سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے اپنے خطاب میں غزہ، فلسطین اور غزہ پاکستان پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور مظلومین و محصورین مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کا دورہ کیا، علاقہ وانڈہ خالق شاہ آمد کے موقع پر معززین نے ان کا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ علامہ رمضان توقیر نے اس موقع پر علاقہ عمائدین اور عوام سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے اپنے خطاب میں غزہ، فلسطین اور غزہ پاکستان پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور مظلومین و محصورین مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ان کی سادات و مومنین کے ساتھ نشست ہوئی، جس میں ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ بھر میں قیام امن اور پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی اور ملک بھر میں قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا دورہ ترکیہ, صدر اردوان سے اہم ملاقات متوقع
  • وزیراعظم مودی کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، حج کوٹہ اور 6 اہم معاہدوں پر دستخط متوقع
  • بانی سے ان کے خاندان کے افراد کی آج ملاقات متوقع
  • وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کا دورہ کریں گے، صدر اردوان سے ملاقات شیڈول
  • کینال کا معاملہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ضرور ڈسکس ہوا ہوگا، مصطفیٰ کمال
  • عبداللہ بن زید النہیان 2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • یو اے ای کے وزیر خارجہ2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ
  • ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے: صدر آصف زرداری
  • یو اے ای کے وزیر خارجہ2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے