گوگل کا سائبرسکیورٹی کمپنی ویزکو 32 بلین ڈالرمیں خریدنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے کلاؤڈ سکیورٹی پلیٹ فارم وز(Wiz)کو 32 بلین ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں Wiz کو گوگل کلاؤڈ آپریشن میں شامل کر لیا جائے گا جس سے صارفین کی متعدد کلاؤڈز استعمال کرنے کی صلاحیت بڑھ جائے گی، یہ معاہدہ اے آئی کے دور میں ہر قسم اور حجم کے صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ سکیورٹی پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔
(جاری ہے)
بیان کے مطابق مصنوعی ذہانت سائبر سکیورٹی کو ہنگامی خطرات سے بچانے اور قومی سلامتی کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ یہ خریداری گوگل یا اس کے مالک ادارے الفابیٹ کی طرف سے اب تک کی سب سے بڑی خریداری ہو گی ۔ واضح رہے کہ Wizکے سی ای او اساف رپاپورٹ اسرائیلی نژاد امریکی شہری ہیں اور ان کے ادارے کے دفاتر امریکا کے تین شہروں کے علاوہ تل ابیب میں بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے بعد Wiz ایک گوگل کمپنی کے طور پر کام کرے گی ۔ Wiz اب بھی دیگر مائیکرو سافٹ ایزیور اور ایمیزون ویب سروسز جیسی کمپنیوں کو خدمات فراہم کر رہی ہے ۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا ریڈزون کے بجائے اسلام آباد ایکسپریس وے پر مظاہرے کا اعلان
جماعت اسلامی کا ریڈزون کے بجائے اسلام آباد ایکسپریس وے پر مظاہرے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )جماعت اسلامی ( جے آئی ) اور انتظامیہ کے مابین معاملات طے پا گئے، فلسطین یکجہتی مارچ کے تحت اسلام آباد کے ریڈ زون کی طرف مارچ کے بجائے اسلام آباد ایکسپریس وے پر مظاہرہ کیا جائے گا۔ترجمان جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ فلسطین یکجہتی مارچ کے تحت اسلام آباد کے ریڈ زون کی طرف مارچ نہیں کیا جائے گا، اس کے بجائے اب اسلام آباد ایکسپریس وے پر مظاہرہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل، وفاقی حکومت نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ہائی سیکیورٹی والے ریڈ زون کی طرف جانے والے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا تھا، تاہم، مارگلہ گیٹ کو عوام کے لیے کھلا رکھا گیا تھا لیکن وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، کیونکہ جماعت اسلامی کے حامی غزہ میں اسرائیل کی خونی فوجی کارروائی کے درمیان فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دارالحکومت کی طرف بڑھ رہے تھے۔ جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات عامر بلوچ نے آج کہا کہ پارٹی اسلام آباد ایکسپریس وے پر مارچ کرے گی کیونکہ جے آئی اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔
عامر بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی نے ریڈ زون کی طرف مارچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب اسلام آباد ایکسپریس وے پر غزہ کے لیے مارچ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم زیرو پوائنٹ کے قریب مارچ کریں گے اور ایچ 8 اوور ہیڈ برج پر ایک اسٹیج بنایا جائے گا، جبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سمیت ہمارے مرکزی قائدین ریلی سے خطاب کریں گے۔
جماعتِ اسلامی نے اصل میں یہ احتجاج اتوار کو سہ پہر 3 بجے ریڈ زون کے اندر امریکی سفارت خانے کے باہر کرنے کا شیڈول جاری کیا تھا۔، تاہم، لاک ڈان کے بعد، جے آئی کے جنرل سیکرٹری امیر العظیم نے ایک ویڈیو پیغام میں احتجاج کے لیے ایک متبادل مقام کا اعلان کیا، انہوں نے شرکا پر زور دیا کہ وہ فیض آباد کے قریب سری نگر ہائی وے کے خارجی راستے پر واقع زیرو پوائنٹ کی طرف روانہ ہوں۔