Daily Mumtaz:
2025-12-14@09:23:21 GMT

بنگلادیشی کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت مشکوک

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

بنگلادیشی کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت مشکوک

بنگلادیشی کرکٹرز کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر ناہید رانا نے پی ایس ایل 10 کیلیے بی سی بی میں باقاعدہ درخواست جمع کروائی ہے ، بورڈ ان پر کام کے بوجھ اور ٹیم کی زمبابوے سے سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے این او سی جاری کرنے پر غور کر رہا ہے۔

پشاور زلمی نے ناہید رانا کو ڈرافٹ سے منتخب کیا تھا، بنگلادیش کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کی جانب سے معاونت کی درخواست کا انتظار اور دیگر عوامل پر بھی غور کررہا ہے۔

پشاور زلمی 7 مئی کو اپنا آخری لیگ میچ کھیلے گی، اس کے بعد کوالیفائر اور ایلیمینیٹر ہوں گے، فائنل 18 مئی کو شیڈول ہے۔

دوسری طرف زمبابوے کی ٹیم 15 اپریل کو بنگلادیش پہنچ رہی ہے، پہلا ٹیسٹ 20 اپریل سے سلہٹ جبکہ دوسرا 28 اپریل سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ اگرچہ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ نہیں ہے لیکن پی ایس ایل کے ساتھ تصادم بی سی بی کے لیے فیصلے کو مشکل بنا رہا ہے۔

بورڈ اس پہلو پر بھی غور کر رہا ہے کہ کیا ناہید رانا کو پوری لیگ یا صرف ایک مرحلے کیلئے این او سی دیا جائے، اب تک ناہید رانا نے ڈھاکا پریمیئر لیگ میں ابہانی کرکٹ ٹیم کے 5 میں سے صرف 2 میچز کھیلے ہیں جو ورک لوڈ مینجمنٹ کا حصہ ہیں۔

بی سی بی نے اپنی گزشتہ میٹنگ میں فیصلہ کیا تھا کہ وہ این او سی جاری کرنے کے معاملے میں زیادہ محتاط رہے گا، صرف ان مواقع کو ترجیح دی جائے گی جو کھلاڑیوں کی بہتری اور ترقی میں مددگار ثابت ہوں۔

ناہید رانا واحد بنگلادیشی کھلاڑی نہیں جو پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے منتخب ہوئے ہیں، پشاور زلمی نے ان کے ساتھ ریشاد حسین کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ کراچی کنگز نے جارح مزاج اوپنر لٹن داس کو ڈرافٹ میں پک کیا تھا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ناہید رانا پی ایس ایل

پڑھیں:

بھارتی کرکٹ میں کرپشن کی گونج، 4 کرکٹرز معطل

بھارتی کرکٹ میں کرپشن کی گونج سنائی دینے لگی جس پر 4 کرکٹرز کو معطل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چاروں کرکٹرز کے خلاف گوہاٹی کی کرائم برانچ میں ایف آئی آر بھی کاٹ دی گئی ہے۔

کرکٹرز پر کرپشن کے الزامات ڈومیسٹک کرکٹ میں سامنے آئے۔ آسام کرکٹ ایسوسی ایشن نے 4 کرکٹرز کو مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث ہونے پر معطل کر دیا۔

آسام کرکٹ ایسوسی ایشن نے پریس ریلیز کے ذریعے کھلاڑیوں کی معطلی کا اعلان کیا۔

سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران مبینہ کرپشن میں ملوث ہونے پر کرکٹرز کو معطل کیا گیا ہے۔ مشتاق علی ٹرافی 26نومبر سے 8 دسمبر تک منعقد ہوئی۔

ڈومیسٹک کرکٹرز میں امیت سنہا، ایشان احمد، امن تریپاٹھی اور ابھیشک ٹھاکری شامل ہیں۔

آسام کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کرکٹرز نے آسام ٹیم کے موجودہ کرکٹرز کو اکسایا اور اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا نے کہا کہ کرکٹرز کو کسی بھی سطح پر کھیل کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہو گی، کرکٹرز تحقیقات کے نتیجے تک معطل رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سوڈان میں ڈرون حملہ، اقوام متحدہ کے امن مشن کے 6 بنگلادیشی اہلکار جاں بحق
  • سوڈان میں ڈرون حملہ، یو این امن مشن کے 6 بنگلادیشی اہلکار جاں بحق
  • سوڈان میں ڈرون حملہ، یو این امن مشن کے 6 بنگلادیشی ارکان جاں بحق
  • بھارتی پارلیمنٹ حملہ 2001: سیاست، انصاف اور مشکوک بیانیے کی کہانی
  • بھارتی کرکٹ میں کرپشن کی گونج، 4 کرکٹرز معطل
  • پی ایس ایل کا جادو امریکا میں! قومی کرکٹرز نیویارک روانہ
  • پی ایس ایل روڈ شو کے لیے قومی کرکٹرز نیو یارک پہنچ گئے
  • بھارت: کرپشن کے الزام میں چار کرکٹر معطل، ایف آئی آر درج
  • بی بی ایل میں پاکستانی اسٹارز کی شمولیت، ایرون فنچ نے کھلاڑیوں کو گلوبل اسٹارز قرار دے دیا
  • پاکستان کے کرکٹرز کی وجہ سے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کو شہرت مل رہی ہے: شاداب خان