چوہدری لطیف اکبر کی نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اپنے تہنیتی پیغام میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیدار اظہار رائے کی آزادی یقینی بنانے کیلیے اپنی بھرپور صلاحیتیں صرف کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے نیشنل پریس کلب کے نو منتخب صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری جنرل نیئر علی سمیت تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیدار اظہار رائے کی آزادی یقینی بنانے کیلیے اپنی بھرپور صلاحیتیں صرف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نو منتخب باڈی صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلیے بھی اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گی، انہوں نے اس کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر گروپ لیڈر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور ان کی ٹیم کو بھی مبارک باد دی اور کہا کہ یہ کامیابی ان کی کارکردگی کا احسن ثبوت ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کو اسمبلی میں بھرتیوں سے متعلق بدعنوانی کے الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات سامنےآگئے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اندرونی احتساب کمیٹی کے تینوں ارکان کا مذکورہ رپورٹ پر آپس میں عدم اتفاق ہے، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے نہیں بلکہ کمیٹی کے ایک رکن نے جاری کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایسے معاملات میں اندرونی رپورٹس پبلک نہیں کی جاتیں بلکہ پارٹی سربراہ کو بھجوائی جاتی ہیں، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کو ارسال کرنی تھی جسے قبل ازوقت پبلک کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رکن احتساب کمیٹی نے کہا کہ مذکورہ رپورٹ پراس وقت کوئی کمنٹس نہیں دے سکتے، اس سلسلے میں بانی چیئرمین سے مشاورت کرنے کے بعد ہی بات کی جائے گی۔
کمیٹی رکن کا کہنا تھا کہ یہ کمیٹی بانی چیئرمین نے تشکیل دی، ،ہر معاملے کی رپورٹ بھی انھیں ہی پیش کی جائے گی، رپورٹ وہی ہوسکتی ہے جس پر تینوں ارکان کے دستخط ہوں ، ایک رکن کی رپورٹ ، رپورٹ نہیں ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔